جدہ میں معروف صحافی چوہدری نورالحسن گجر کے پاک میڈیا جرنلسٹس فورم انٹرنیشنل کا چیئرمین منتخب ہونے کی خوشی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد

muhammad ali محمد علی پیر 30 دسمبر 2024 19:00

جدہ میں معروف صحافی چوہدری نورالحسن گجر کے پاک میڈیا جرنلسٹس فورم انٹرنیشنل کا چیئرمین منتخب ہونے کی خوشی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 دسمبر2024ء) جدہ میں کشمیری کمیونٹی کی معروف کاروباری و سماجی شخصیت راجہ محمد ریاض کی جانب سے معروف صحافی چوہدری نورالحسن گجر کو پاک میڈیا جرنلسٹس فورم انٹرنیشنل کا چیئرمین منتخب ہونے کی خوشی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، ۔ تقریب میں پاک کشمیر کمیونٹی کی کاروباری، سیاسی، سماجی شخصیات اور صحافتی برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کے اعزازی مہمانوں میں عمرہ کی سعادت کے لیے آئے ہوئے معروف صحافی چوہدری جاوید اقبال اور اینکر پرسن عبداللہ خان شامل تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ محمد ریاض نے چوہدری نورالحسن گجر کی صحافتی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں فورم کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

دیگر مقررین نے بھی چوہدری نورالحسن کو پاکستانی کمیونٹی کی مؤثر آواز قرار دیا اور ان کی کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اپنے خطاب میں چوہدری نورالحسن گجر نے کہا کہ یہ ان کے لیے ایک اعزاز ہے کہ اوورسیز پاکستانی صحافیوں نے ان پر اعتماد کرتے ہوئے انہیں یہ اہم ذمہ داری دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک میڈیا جرنلسٹس فورم انٹرنیشنل دنیا کے 52 ممالک میں 100 سے زائد پاکستانی صحافیوں کا سب سے بڑا پلیٹ فارم ہے، جو نہ صرف کمیونٹی کی آواز ہے بلکہ صحافیوں کے مسائل کے حل میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ تقریب کے اختتام پر کیک کاٹ کر جشن منایا گیا۔

جدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں