جدہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں آگ بھڑک اٹھی

واقعے کی اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کی کئی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی کوشش شروع کردی گئیں

Sajid Ali ساجد علی اتوار 29 ستمبر 2024 15:27

جدہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں آگ بھڑک اٹھی
جدہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 ستمبر 2024ء ) سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں واقع انٹرنیشنل مارکیٹ میں آگ بھڑک اٹھی، جدہ انٹرنیشنل مارکیٹ الروضہ محلے میں واقع ہے اور شہر کی قدیم ترین اور معروف مارکیٹ ہے۔

(جاری ہے)

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق جدہ کی مشہور انٹرنیشنل مارکیٹ میں اچانک آگ لگ گئی، آتشزدگی کا یہ واقعہ اتوار کے روز صبح کے وقت پیش آیا، جس کی وجہ سے علاقے میں ہر طرف دھوئین کے بادل چھا گئے اور مارکیٹ سے اٹھنے والا دھواں دور دور تک دکھائی دینے لگا، جدہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں آگ لگنے سے چھت اور جنوبی شیڈ کے کچھ حصے گرگئے۔

بتایا گیا ہے کہ اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کی کئی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی کوشش شروع کردی گئیں، مقامی حکام اور ہنگامی خدمات کی ٹیمیں آگ پر قابو پانے اور قریبی رہائشیوں اور کاروباری اداروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے فوری طور پر جائے وقوعہ پر موجود تھیں، فوری طور پر واقعے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

جدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں