پاکستان مسلم لیگ ن ٹریڈ ونگ کے ایگزیکٹو ممبر چوہدری رضوان اسلم جٹ کی جانب سے عمرہ کی سعادت کے لیے آئے ہوئے فیصل آباد کی کاروباری و سماجی شخصیت چوہدری غلام محی الدین کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام

muhammad ali محمد علی جمعرات 16 جنوری 2025 18:15

پاکستان مسلم لیگ ن ٹریڈ ونگ کے ایگزیکٹو ممبر چوہدری رضوان اسلم جٹ کی جانب سے عمرہ کی سعادت کے لیے آئے ہوئے فیصل آباد کی کاروباری و سماجی شخصیت چوہدری غلام محی الدین کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام
جدہ(رپورٹ حسن بٹ، اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جنوری2025ء) پاکستان مسلم لیگ ن ٹریڈ ونگ کے ایگزیکٹو ممبر چوہدری رضوان اسلم جٹ کی جانب سے عمرہ کی سعادت کے لیے آئے ہوئے فیصل آباد کی کاروباری و سماجی شخصیت چوہدری غلام محی الدین کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

عشائیہ میں پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے چیئرمین چوہدری محمد اکرم گجر، چیئرمین مسلم لیگ ن جدہ ریجن میاں رضوان الحق، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن چوہدری احسان الٰہی گجر، ڈپٹی ہیڈ ٹریڈ ونگ علی خورشید ملک، ایگزیکٹو ممبر ٹریڈ ونگ رانا شہباز، کاشف ملک، رانا عثمان، پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے سینئر نائب صدر حسن بٹ، اور اردو پوائنٹ کے اینکر پرسن عبداللہ خان سمیت دیگر معزز کمیونٹی ممبران نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران شرکاء نے چوہدری غلام محی الدین کو عمرہ کی سعادت پر مبارکباد پیش کی اور ان کی کاروباری و سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر چوہدری غلام محی الدین نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جدہ آ کر جو عزت اور محبت ملی ہے، اسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی اپنے ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ہمیں مل کر ملکی معیشت اور حالات کی بہتری کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔

جدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں