پاکستان حج والنٹیئرز گروپ سعودی عرب کے زیر اہتمام حجاز ریجن کے رضاکاروں کے لیے تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد

muhammad ali محمد علی ہفتہ 11 جنوری 2025 18:20

پاکستان حج والنٹیئرز گروپ سعودی عرب کے زیر اہتمام حجاز ریجن کے رضاکاروں کے لیے تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد
جدہ (رپورٹ حسن بٹ، اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری2025ء) پاکستان حج والنٹیئرز گروپ سعودی عرب کے زیر اہتمام حجاز ریجن کے رضاکاروں کے لیے تقریب تقسیم اسناد منعقد کی گئی، جس میں بڑی تعداد میں حج رضاکاروں اور کمیونٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل جدہ خالد مجید نے رضاکاروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پی ایچ وی جی کے رضاکار بلا معاوضہ اللہ کے مہمانوں کی خدمت کر رہے ہیں، جو قابل تحسین ہے۔

انہوں نے رضاکاروں کو قونصلیٹ کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

(جاری ہے)

تقریب سے ڈائریکٹر جنرل حج عبدالوہاب سومرو نے خطاب کرتے ہوئے رضاکاروں کی خدمات کو مزید بہتر بنانے اور پاکستان حج مشن کے ساتھ تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کے نمائندے عبداللہ الحربی نے تقریب میں خصوصی شرکت کی اور رضاکاروں میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔ مرکزی کوآرڈینیٹر اشرف علی خان نے سعودی وزارت حج و عمرہ، پاکستان ایمبیسی اور دیگر اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ رضاکار اللہ کے مہمانوں کی خدمت کے ساتھ پاکستان کی عزت و وقار میں بھی اضافہ کر رہے ہیں۔ تقریب میں سینکڑوں رضاکاروں کو اسناد سے نوازا گیا، جس کی میزبانی عبدالمالک اور کامران خان نے کی۔

جدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں