سعودی عرب میں کن پیشوں اور اداروں پر کرفیو کی پابندی عائد نہیں ہو گی؟

سپر مارکیٹس، سبزی، گوشت کی دُکانیں، تندور، فارمیسیز، ہسپتا ل اور لیبارٹریز کے کارکنان پر کرفیو کی پابندی لازم نہیں ہے

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 23 مارچ 2020 13:54

سعودی عرب میں کن پیشوں اور اداروں پر کرفیو کی پابندی عائد نہیں ہو گی؟
ریاض(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23مارچ 2020ء) آج صبح سویرے سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے کرفیو لگانے کا اعلان کیا ہے۔ اس جزوی کرفیو کا اطلاق آج بروز سوموار سے ہو گا۔ جس کی مدت 21 روز جبکہ دوران شام سات بجے سے صبح چھے بجے تک ہو گا۔ العربیہ نیٹ نیوز کے مطابق اس حوالے سے سعودی وزارت داخلہ کے ایک عہدے دار نے مملکت میں نافذ جزوی کرفیو کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ درج ذیل پیشوں اور اداروں پر کرفیو کی پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا۔

1 : اہم سرگرمیاں انجام دینے والے مقامات .. غذائی سیکٹر مثلا سپر مارکیٹس، سبزی ، مرغی اور گوشت فروخت کرنے کی دکانیں، روٹی کے تندور اور غذائی اشیاء تیار کرنے والے مقامات.

(جاری ہے)

صحت سے متعلق سیکٹر مثلا فارمیسیز، طبی کلینکس، ڈسپنسریز، ہسپتال، لیبارٹیریز اور طبی مواد اور مشینیں تیار کرنے والے مقامات.

میڈیا سیکٹر کے مختلف ذرائع.
ٹرانسپورٹ سیکٹر مثلا سامان اور پارسلز کی منتقلی، کسٹم کلیئرنس، گودام، ڈپوز، لوجسٹک خدمات، طبی سیکٹر اور فوڈ سیکٹر اور بندرگاہوں کی سرگرمیاں.
ای کامرس کی سرگرمیاں مثلا اس سے متعلقہ ایپلی کیشنز کے لیے کام کرنے والے کارکنان.
قیام کی خدمات فراہم کرنے والی سرگرمیاں مثلا ہوٹلز اور فرنشڈ اپارٹمنٹس.
توانائی کا سیکٹر مثلا ایندھن کے اسٹیشنز اور بجلی کی کمپنی کی ہنگامی خدمات.
مالیاتی اور بیمہ خدمات فراہم کرنے والا سیکٹر.
ٹیلی کمیونی کیشن سیکٹر مثلا انٹرنیٹ اور کمیونی کیشن نیٹ ورکس کا آپریشن.
پانی کا سیکٹر مثلا واٹر بورڈ کی جانب سے ہنگامی خدمات اور گھروں پر پینے کا پانی پہنچانے کی خدمات.
2 : کرفیو کے اوقات میں سیکورٹی فورسز کے علاوہ صحت کے شعبے سے متعلق گاڑیوں ، حکومتی کنٹرول کی خدمات انجام دینے والی گاڑیوں اور پہلے پوائنٹ میں مذکورہ سرگرمیاں انجام دینے والی گاڑیوں کو آمد و رفت کی اجازت ہو گی۔

3 : کرفیو کے دوران اسمارٹ فون ایپلی کیشنز کے ذریعے ڈلیوری سروس کے استعمال کی اجازت ہو گی۔ یہ اجازت کھانے پینے کی ضروریات، دواوٴں اور دیگر ضروری سامان کے طلب کرنے کی صورت میں ہو گی۔
مستثنی سرگرمیوں کے بارے میں جان کاری کے لیے پوری مملکت سے ٹول فری نمبر 999 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ البتہ مکہ مکرمہ صوبے کے لوگوں کو اس مقصد کے لیے 911 پر رابطہ کرنا ہو گا۔
4 : کرفیو کے اوقات میں موٴذنوں کو اذان دینے کے لیے مساجد پہنچنے کی اجازت ہو گی۔
5 : کرفیو کے دوران سفارتی مشنوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے لیے کام کرنے والوں کو اپنے کام کی جگہ پر جانے کی اجازت ہو گی۔

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں