سعودی عرب میں کورونا بے قابو ہوگیا

مملکت میں چند گھنٹوں میں مزید 133افرادمیں وائرس کی تصدیق ہو گئی

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 25 مارچ 2020 18:20

سعودی عرب میں کورونا بے قابو ہوگیا
ریاض(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25مارچ 2020ء) سعودی عرب میں ابتدا ء میں کورونا وائر س بہت حد تک قابو میں رہا۔ روزانہ کوئی اکا دُکا کیس ہی سامنے آتا تھا۔ جس کے باعث سعودی اور تارکین وطن مطمئن تھے۔ تاہم رواں ہفتہ کے دوران مملکت میں کرونا نے اس خوفناک انداز سے دھاوا بولا ہے کہ ہر آنکھ میں خوف کے سائے لہرانے لگے ہیں۔ گزشتہ تین روز میں مملکت میں 600سے زائد افراد کورونا کا شکار بن چکے ہیں۔

اب سے تھوڑی دیر قبل سعودی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ چند گھنٹوں کے اندر اندر مزید 133 افرادمیں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ جس کے بعد مملکت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی گنتی 900 تک پہنچ گئی ہے۔ ان متاثرہ افراد میں سعودیوں کے علاوہ مختلف ممالک کے باشندے بھی شامل ہیں۔ تشویش ناک بات یہ ہے کہ گزشتہ روز بھی مملکت میں کورونا کے 205 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

جس کے بعد کورونا مریضوں کی گنتی 767 ہو گئی تھی۔ تاہم ایک روز میں ہی یہ گنتی 900کے ہندسے کو پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ روز سعودی عرب میں کورونا وائرس سے پہلا مریض انتقال کرگیاتھا جو کہ ایک غیر ملکی تھا۔ ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مدینہ منورہ میں کورونا سے انتقال کرنے والا51 سال کا افغان شہری تھا۔سعودی عرب میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے خطرات کو مدنظررکھتے ہوئے شاہ حکومت کی جانب سے تمام ریجنوں میں کرفیو لگانے کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے بعد کل دوپہر 3 بجے سے تمام ریجنز میں مکمل کرفیو لگا دیا جائے گا۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے شاہی فرمان جاری کرتے ہوئے نئے اقدامات کی منظوری دی ہے۔حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کے مطابق کسی ایک ریجن کے شخص کو کسی بھی دوسری ریجن میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی جبکہ ریاض ، مکہ اور مدینہ میں شہروں کے حوالے سے کرفیو لگا دیا گیا ہے جس کیمطابق کوئی بھی شخص نہ ان تین شہروں میں داخل ہو سکتا ہیاور نہ ہی ان شہروں سے باہر جا سکتا ہے۔

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں