سعودی عرب میں گمشدہ نوجوان کی لاش ریگستان سے مل گئی

ٰلاپتہ نوجوان العرمہ کے صحر امیں مردہ حالت میں مِلا، پاس ہی گاڑی خراب حالت میں کھڑی تھی

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 8 اگست 2020 11:39

سعودی عرب میں گمشدہ نوجوان کی لاش ریگستان سے مل گئی
جدہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 اگست 2020ء) سعودی عرب میں ایک اور نوجوان صحرا میں گاڑی خراب ہوجانے کے باعث بھُوک اور پیاس کی شدت سے زندگی کی بازی ہار گیا۔ سعودی میڈیا کے مطابق الخرج کمشنری کا نوجوان عبداللہ الدوسری کئی روز سے پتا ہو گیا تھا، جس کی گمشدگی کی رپورٹ پولیس میں بھی درج کروائی گئی تھی۔ ایک مقامی فلاحی تنظیم ’غوث‘ کے رضاکاروں نے بالآخر کئی روز کے بعد نوجوان کو مردہ حالت میں تلاش کر لیا جس کی لاش الدلم کے صحرا سے ملی۔

رضاکاروں کو پہلے ایک گاڑی دکھائی دی، جس سے تھوڑی دُور بدنصیب نوجوان کی لاش پڑی تھی۔ تفتیش سے پتا چلا ہے کہ نوجوان کی گاڑی صحرا میں سفر کے دوران خراب ہو گئی تھی، جس کے باعث یہ نوجوان عبداللہ الدوسری صحرا میں بھوک اور پیاس کے باعث دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی ایک سعودی باشندہ ریگستان میں سجدے کی حالت میں مردہ پایا گیا تھا۔

ریاض ریجن کی وادی الدواسرکا ایک شہری جو گزشتہ تین روز سے لاپتہ تھا، اس کی لاش ایک صحرائی مقام سے مل گئی ہے۔ 40 سالہ سعودی ضویحی حمود العجالین پچھلے تین روز سے لاپتہ ہو گیا تھا، پولیس کی جانب سے اسے مردہ حالت میں تلاش کیا گیا۔ العجالین اپنے پک اپ ٹرک پر اکیلا ہی سفرپرروانہ ہوا تھا، تاہم جب گھر والوں کا کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی اس سے رابطہ نہ ہوا، تو انہوں نے پولیس کو اطلاع کر دی۔

پولیس نے العجالین کی تلاش کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دے دی جس نے تین روز کی کوشش کے بعد اسے ایک سنسان ویران صحرائی مقام سے تلاش کر لیا۔ پولیس کے مطابق العاجلین کی نعش سجدے کی حالت میں تھی۔ جس سے یہ لگتا ہے کہ وہ اپنی موت کو قریب دیکھ کر خُدا کی عبادت میں مصروف ہو گیا تھا۔ سجدے کی حالت میں ہی اس کی موت واقع ہو گئی۔العاجلین کی نعش کے قریب ہی اس کی گاڑی بھی کھڑی تھی۔ ابتدائی تحقیقات سے یہی پتا چلتا ہے کہ گاڑی خراب ہونے کے باعث العاجلین اس صحرا میں پھنس گیا۔ بھُوک اور پیاس کی شدت کے باعث اس کی موت واقع ہو گئی۔  

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں