ابوظہبی: مواقف پارکنگ ٹکٹس ابو ظہبی کی تمام پارکنگ کے لیے کار آمد ہوں گے

تراویح کے اوقات کے دوران مساجد کے قریب گاڑیاں پارک کرنے والے مواقف فیس سے مستثنیٰ ہوں گے

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 17 مئی 2019 14:36

ابوظہبی: مواقف پارکنگ ٹکٹس ابو ظہبی کی تمام پارکنگ کے لیے کار آمد ہوں گے
ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،17 مئی 2019ء) ابو ظہبی کی ٹرانسپورٹ اتھارٹی ITC (Intergrated Transport Centre) نے اعلان کیا ہے کہ مواقف (پریمیم) پارکنگ ٹکٹس ابو ظہبی میں واقع سٹینڈرڈ اور پریمیم دونوں قِسم کی پارکنگ کے لیے قابلِ استعمال ہوں گے۔ جبکہ سٹینڈرڈ پارکنگ ٹکٹس ابوظہبی کے تمام سٹینڈرڈ پارکنگ ایریاز میں استعمال ہوں گے، یہ ٹکٹس پریمیم پارکنگ ایریاز میں کارآمد نہیں ہوں گے۔

مواقف ٹیم کے سربراہ خامس الضامنی نے بتایا کہ اس نئی سہولت کا مقصد عوام کو پارکنگ میں جگہ کی تنگی سے بچانا ہے۔ الضامنی نے عوام کو تاکید کی کہ وہ اپنی گاڑیاں ممنوعہ مقامات پر کھڑی نہ کریں اور نہ ہی جگہ جگہ گاڑیاں روک کر ٹریفک کے بہاﺅ میں رکاوٹ کا باعث بنیں۔ اس کے علاوہ یہ ہدایت بھی کی گئی کہ وہ رہائشی پرمٹ پارکنگ ایریاز میں متعلقہ ضوابط کی پابندی کریں اور یہاں پر اپنی گاڑیاں رات 9بجے سے صبح 8 بجے تک کھڑی کریں۔

(جاری ہے)

مواقف ٹیم کے سربراہ خامس الضامنی نے مزید بتایا کہ تراویح کے اوقات کے دوران مساجد کے قریب گاڑیاں پارک کرنے والے مواقف فیس سے مستثنیٰ ہوں گے۔ تاہم وہ اپنی گاڑیاں اس انداز سے پارک کریں کہ اس سے ٹریفک کے بہاﺅ میں رکاوٹ پید انہ ہو ۔ گاڑی غلط طریقے سے سے پار ک کرنے کی صورت میں اُس جگہ سے اُٹھا لی جائے گی جس کی اطلاع گاڑی مالک کو ایک ٹیکسٹ میسج کے ذریعے دی جائے گی۔

ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں