متحدہ عرب امارات میں کورونا کے 540نئے کیسز سامنے آگئے

مملکت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 38ہزار808ہوگئی، اموات کی گنتی 276تک جا پہنچی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 7 جون 2020 16:42

متحدہ عرب امارات میں کورونا کے 540نئے کیسز سامنے آگئے
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 07 جون2020ء) متحدہ عرب امارات میں کورونا کے 540نئے کیسز سامنے آگئے ہیں، مملکت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 38ہزار808ہوگئی، اموات کی گنتی 276تک جا پہنچی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق متحدہ عرب امارات میں کورونا 540نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 38ہزار808ہوگئی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق آج ملک میں کورونا کے باعث موت ہوئی ہے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 276 ہوگئی ہے۔

آج ملک میں ہزار ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 540ٹیسٹ مثبت آئے۔ اب تک مملکت میں 21ہزار 806افراد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں جس کے بعد ایکٹو کیسز کی تعداد 16ہزار 726رہ گئی ہے جن میں سے 1مریض کی حالت تشویشناک ہے۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں کورونا سے متعلق قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

جو لوگ کرفیو اور دیگر خلاف ورزیوں کے مرتکب ہو رہے ہیں، انہیں گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے نام اور تصویریں بھی میڈیا کے ذریعے سامنے لائی جا رہی ہیں تاکہ دیگر افراد بھی اپنی بدنامی کے خوف سے کورونا سے متعلق قوانین کی خلاف ورزیوں سے بازر رہیں۔

اماراتی حکومت کی جانب سے کورونا گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والے مختلف افراد کی شناخت ظاہر کر دی گئی ہیں جن کا تعلق امارت سمیت دیگر عرب اور ایشیائی ممالک سے ہے۔ ان افراد کو خلاف ورزی کی نوعیت کے لحاظ سے 50 ہزار درہم تک کا جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا۔ ایمرجنسی اینڈ کرائسز پراسیکیوشن کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ کورونا گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر درجنوں افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

و قرنطینہ کی پابندی نہ کرنے،قرنطینہ کے دوران باہر نکلنے، کرفیو کے دوران گھر سے باہر جانے،کورونا مریض ہونے کے باوجود ہسپتالوں میں علاج نہ کرانے، تقریبات منعقد کرنے اور ان میں شرکت کرنے ، مقررہ حد سے زیادہ کی گنتی میں اکٹھے ہونے اور سماجی فاصلے کی پابندی نہ کرنے کے باعث قانون کی پکڑ میں آئے ہیں۔

ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں