امارات میں بیروزگار پاکستانی تارکین کے لیے خوشخبری آ گئی

ابوظبی میں قائم پاکستانی سفارت خانے نے ڈرائیور، ڈیٹا انٹری آپریٹر اور سیکیورٹی گارڈ سمیت کئی اسامیوں پر بھرتی کا اعلان کر دیا

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 29 اپریل 2021 13:00

امارات میں بیروزگار پاکستانی تارکین کے لیے خوشخبری آ گئی
دُبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 اپریل2021ء) کورونا وبا کے وجہ سے متحدہ عرب امارات میں لاکھوں افراد بے روزگار ہو چکے ہیں یا ان کی تنخواہوں میں کمی کر دی گئی ہے۔ اس وقت ہزاروں پاکستانی بھی امارات میں نئی نوکریوں کی تلاش میں ہیں۔ مگر ملازمتوں کی کمی کی وجہ سے بہت کم لوگ خوش نصیب ثابت ہو رہے ہیں۔ اس بُرے حالات میں پاکستانیوں کے لیے ایک اچھی خبرآ گئی ہے۔

ابوظبی میں قائم پاکستانی سفارت خانے نے ملازمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق پاکستانی سفارت خانے نے ڈرائیور، سیکیورٹی گارڈ، ڈیٹا انٹری آپریٹر، پی آر او سمیت کئی اسامیوں کے لیے امیدواروں سے کوائف مانگ لیے ہیں۔ پاکستانی سفارت خانے نے اپنے ایک اشتہار میں اعلان کیا ہے کہ ان اسامیوں کے لیے پاکستانی امیدوار سی وی اور دیگر متعلقہ اسناد و دستاویزات سفارت خانے کے کے مندرجہ ذیل لنک پر بھیج دیں: [email protected].
پاکستانی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ اسے ڈیٹا انٹری آپریٹر/ پبلک ریلیشنز آفیسر، ڈرائیور، سیکیورٹی گارڈ جو ڈرائیونگ بھی جانتا ہو، ان کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

سی وی اور دیگر دستاویزات اوپر دیئے گئے لنک پر سبمٹ کرنے کی آخری تاریخ11 مئی 2021ء ہو گی۔ صرف شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کو انٹرویو اور متعلقہ ٹیسٹ کے لیے بُلایا جائے گا۔ ملازمتوں کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے:
ڈرائیور:
۔ سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ ہونا چاہیے، ڈرائیونگ کا کارآمد اماراتی لائسنس ہونا لازمی ہے، ڈرائیونگ کا 7 سالہ تجربہ ہونا چاہیے، انگریزی اور عربی زبان بول سکتا ہو، GPS اور کمپیوٹر سے بھی واقفیت ہونی چاہیے۔

 
سیکیورٹی گارڈ کم ڈرائیور:
۔ سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ ہونا چاہیے، عربی اور انگریزی زبان سمجھ اور بول سکتا ہو، امارات کا کارآمد ڈرائیونگ لائسنس ہونا لازمی ہے۔یو اے ای میں ملازمت کا 7سالہ تجربہ ہونا چاہیے۔ 
پبلک ریلیشنز آفیسر (PRO):
۔ امارات کے لیبر اور امیگریشن قوانین کی معلومات رکھتا ہو، عربی اور انگریزی لکھنے اور بولنے ، پڑھنے اور لکھنے پر عبور حاصل ہو، انگریزی اور عربی ٹائپ بھی کر سکتا ہو۔ سرکاری ایپس اور سروسز مثلاً e-dirham وغیرہ کی اچھی معلومات رکھتا ہو، ابوظبی میں ملازمت کا 5 سالہ تجربہ ہونا لازمی ہے۔ 

ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں