زمینی راستوں سے یو اے ای آنے والے سیاحوں اور رہائشیوں کیلئے کورونا پابندیوں میں نرمی

غیرویکسین شدہ مسافر اور 12 سال سے کم عمر بچے سفر کے 48 گھنٹوں کے اندر پی سی آر ٹیسٹ کروانے کے بعد زمینی سرحدوں سے ملک میں داخل ہوسکتے ہیں

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 3 مارچ 2022 17:06

زمینی راستوں سے یو اے ای آنے والے سیاحوں اور رہائشیوں کیلئے کورونا پابندیوں میں نرمی
ابوظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مارچ2022ء) متحدہ عرب امارات میں زمینی راستوں سے آنے والے سیاحوں اور رہائشیوں کیلئے کورونا پابندیوں میں نرمی کردی گئی خلیجی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے سفر کے لیے نرم کیے گئے کووڈ سیفٹی قوانین کا اطلاق 3 مارچ سے زمینی سرحدوں کے ذریعے ملک میں آنے والے رہائشیوں اور سیاحوں پر ہوگا ، جس کے تحت غیرویکسین شدہ مسافر اور 12 سال سے کم عمر بچے سفر کے 48 گھنٹوں کے اندر پی سی آر ٹیسٹ کروانے کے بعد زمینی سرحدوں سے ملک میں داخل ہوسکتے ہیں تاہم ایسے مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ اگر وہ متحدہ عرب امارات میں 72 گھنٹے سے زیادہ دیر تک قیام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو وہ یو اے ای میں اپنا کووڈ ٹیسٹ کرائیں۔

اس سے قبل حکام نے اعلان کیا تھا کہ پی سی آر ٹیسٹ مکمل طور پر ویکسین شدہ مسافروں یا سفر کے ایک ماہ کے اندر جاری کردہ کوویڈ ریکوری سرٹیفکیٹ رکھنے والوں کے لیے لازمی نہیں ہے تاہم غیر ویکسین شدہ مسافروں اور 12 سال سے کم عمر کے بچوں کو سفر کے 48 گھنٹوں کے اندر پی سی آر ٹیسٹ کرانا چاہیے۔

(جاری ہے)

نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این سی ای ایم اے) کے ترجمان ڈاکٹر طاہر الامیری نے کہا کہ گذشتہ ہفتے متحدہ عرب امارات میں متعدد احتیاطی تدابیر میں نرمی کی گئی تھی کیوں کہ روزانہ کوویڈ کے معاملات میں تیزی سے کمی واقع ہوئی تھی ، انہوں نے زمینی راستوں سے آنے والے مسافروں کو مشورہ دیا کہ اگر وہ یو اے ای میں 72 گھنٹے سے زیادہ قیام کر رہے ہیں تو وہ متحدہ عرب امارات میں کووڈ ٹیسٹ کرائیں۔

انہوں نے رہائشیوں کو یاد دلایا کہ ماسک گھر کے اندر لازمی ہیں جب کہ باہر ان کا استعمال اختیاری ہے ، کوویڈ پازیٹو مریضوں کے قریبی رابطوں کو قرنطینہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے لیکن اگر وہ ریاستی شعبوں میں کام کر رہے ہیں تو انہیں پانچ دن تک روزانہ پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا ۔ ڈاکٹر العمیری نے یہ بھی کہا کہ گرین پاس تمام مقامی تقریبات، نمائشوں ، ثقافتی اور سماجی سرگرمیوں میں شرکت کے لیے ضروری ہے۔ اگر یہ نہیں ہے تو پھر مہمانوں کو ایونٹ کے 96 گھنٹوں کے اندر جاری کردہ منفی پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ پیش کرنا ہوگا۔

ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں