عجمان: بدبخت شوہر نے اپنی جیون ساتھی کی برہنہ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں

مفرور ملزم کو گھناؤنے عمل پر چھے ماہ قید اور جرمانے کی سزا

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 10 جولائی 2018 15:03

عجمان: بدبخت شوہر نے اپنی جیون ساتھی کی برہنہ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں
عجمان( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 جُولائی 2018) مقامی عدالت نے ایک عرب باشندے کوازدواجی معاملات کو ظاہر کرنے کے جُرم میں چھ ماہ قید کے علاوہ ایک لاکھ اماراتی درہم کی سزا سُنائی ہے ۔ملزم کو سزا کی مُدت پُوری ہوتے ہی اماراتی سرزمین سے ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔ پولیس کے تفتیشی اہلکاروں کے مطابق ملزم کی بیوی نے اُس کو ایک شادی شُدہ خاتون کے ساتھ ناجائز تعلقات اُستوار کرنے اور شراب نوشی پر بُرا بھلا کہا تھا جس پر ملزم نے طیش میں آکر اپنی بیوی کی برہنہ حالت والی تصاویر واٹس ایپ اور آئی ایم او کے ذریعے پوسٹ کر دیں۔

متاثرہ خاتون نے عدالت کو بتایا کہ اُس کے خاوند نے اُسے دھمکی دی تھی کہ اگراُس نے ایک عرب خاتون کے ساتھ اُس کے ناجائز تعلقات اور شراب نوشی پر بحث یا اعتراض کیا تو وہ اُس کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دے گا۔

(جاری ہے)

اُس کے لیے یہی اچھا ہو گا کہ وہ اُس کے ناجائز تعلقات کو قبول کر کے اپنا منہ بند ہی رکھے۔ تاہم چند روز بعد بیوی کو پتا چلا کہ جس روز جھگڑا ہوا تھا ‘ نشے میں دُھت ملزم نے اُسی روز بیوی کا موبائل پکڑ کر اُس کی برہنہ تصاویر اپنی گرل فرینڈ کو بھجوا دی تھیں۔

خاتون کے مطابق خاوند نے اپنی بیوی سے زبرستی موبائل فون لے کر اُس میں ایک نیا سم کارڈ ڈال کر اُس سے فون پر بات کی تھی۔ بعد میں خاتون نے اپنے موبائل فون کے ریکارڈ میں محفوظ اپنے خاوند اور اُس کی محبوبہ کی گفتگو پڑھی تو اُس پر انکشاف ہوا کہ بے شرم خاوند نے اپنی گرل فرینڈکو واٹس ایپ اور آئی ایم او کے ذریعے اُس کی تصاویر پوسٹ کر دی تھیں۔

خاتون کے مطابق ’’اس انکشاف پر جب میں نے اپنے خاوند سے جھگڑا کیا تو اُس نے مجھے جسمانی تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش کی ۔ میں کسی طرح اپنے بچوں سمیت گھر سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئی اور اپنے اک رشتہ دار سے رابطہ کر کے اُسے ساری صورتِ حال سے آگاہ کیا اور رات اُس کے گھر پر ہی بِتائی۔ میرے رشتہ دار نے کوشش کی کہ میں اور میرا خاوند اس معاملے پر آمنے سامنے بیٹھ کر بات چیت کریں مگر وہ اس واقعے کے بعد فرار ہو گیا۔ اس کے بعد ایک بار اُس نے مجھے سوشل میڈیا پر ٹیکسٹ میسجز کے ذریعے مغلظات سے بھی نوازا۔ مفرور ملزم تمام تر عدالتی کارروائی کے دوران غیر حاضر رہا۔ عدالت نے ملزم کی مفروری کے دوران ہی اُسے سزا اور جرمانے کا حکم سُنایا ہے۔

عجمان میں شائع ہونے والی مزید خبریں