پی ایس ایل 4 کا پہلا ٹاکرا، لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو تگڑا ہدف دے دیا

فخر زمان کی جارحانہ اننگ کی بدولت لاہور کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 171 رنز بنانے میں کامیاب رہی

muhammad ali محمد علی جمعہ 15 فروری 2019 00:22

پی ایس ایل 4 کا پہلا ٹاکرا، لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو تگڑا ہدف دے دیا
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14فروری 2019ء) پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز نے دفاعی چیمپئن اسلا م آباد یونائیٹڈ کو جیت کےلئے 172رنز کا ہدف دیدیا ہے ۔دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت پر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔لاہور کی جانب سے اوپنرز فخر زمان اور سہیل اختر نے اننگز کا آغاز کیااور اسلام آباد کے باﺅلرز کی کھل کر دھلائی کی ،اس دوران فخر زمان نے اپنے ٹونٹی ٹونٹی کیریئر کی11ویں نصف سنچری بھی مکمل کی ، سہیل اختر37رنز سکور کرکے فہیم اشرف کی گیند پر آﺅ ٹ ہوئے ،فخر زمان اور اے بی ڈیویلیئرز نے دوسری وکٹ کے لیے 32رنز جوڑے جسکے بعد فخر زمان6چوکوں اور3چھکوں کی مددسے65رنز بنا کر پوویلین لوٹے،ڈیویلیئر ز کی لاہور کیلئے پہلی اننگز24رنز تک محدود رہی،وہ وقاص مقصود کا شکار بنے،برینڈن ٹیلر محض2رنز بنا کر ڈیلپورٹ کی گیندپر ایل بی ڈبلیو آﺅٹ ہوئے،کارلوس براتھ ویٹ6رنز بنا کر فہیم اشرف کا دوسرا شکا ر بنے،اینٹن ڈیوچچ14رنز بنا رن آﺅٹ ہوگئے،یاسر شاہ 7رنز بنا کر رن آﺅٹ ہوگئے،اسلام آباد کی ٹیم میں رضوان حسین، لیوک رانچی (وکٹ کیپر)، فلپ سالٹ، حسین طلعت، کیمرون ڈیلپورٹ، آصف علی، فہیم اشرف، شاداب خان، سمت پٹیل، محمد سمیع (کپتان) اور وقاص مقصود شامل ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور کی ٹیم میں فخر زمان، محمد حفیظ (کپتان)، اے بی ڈیویلیئرز، اینٹن ڈیوچچ، برینڈن ٹیلر، سہیل اختر، کارلوس بریتھویٹ، یاسر شاہ، شاہین آفریدی، حارث رﺅف اور راحت علی شامل ہیں۔میگا ایونٹ میں دونوں ٹیمیں چھ مرتبہ ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتر چکی ہیں۔ جس میں چار میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور دو میچ لاہور قلندرز نے اپنے نام کیے تھے،2016 ءکے میگا ایونٹ میں کھیلے گئے دونوں میچ اسلام آباد یونائیٹڈ نے جیتے تھے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے میچ میں 8اور دوسرے میچ میں 5 وکٹ سے فتح حاصل ہوئی۔پی ایس ایل سیزن ٹو میں کھیلے گئے دونوں میچز لاہور قلندرز کے نام رہے۔ لاہور کی ٹیم پہلا میچ6 وکٹ اور دوسرا میچ 1وکٹ سے جیتنے میں کامیاب رہی۔ اسی طرح 2018 ءمیں بھی دونوں ٹیمیں دو مرتبہ مد مقابل آئیں۔ پہلا میچ برابررہا تاہم سپر اوور میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے میچ اپنے نام کر لیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں لاہور قلندرز کو چھ وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں