قسمت مہربان ہو تو ایسے‘ دبئی لاٹری میں سعودی شہری نے 1 ملین ڈالر جیت لیے

سعودی شہری 2002ء سے لاٹری ٹکٹ خرید رہا تھا اور بالآخر قسمت کی دیوی اس پر مہربان ہوگئی

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 9 ستمبر 2021 16:13

قسمت مہربان ہو تو ایسے‘ دبئی لاٹری میں سعودی شہری نے 1 ملین ڈالر جیت لیے
دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 09 ستمبر 2021ء ) دبئی ڈیوٹی فری لاٹری میں ایک سعودی شہری نے 10 لاکھ ڈالر جیت لیے ، سعودی شہری 2002ء سے لاٹری ٹکٹ خرید رہا تھا اور بالآخر قسمت کی دیوی اس پر مہربان ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق شہری کا نام طارق ہے جس کا تعلق سعودی عرب سے ہے لیکن وہ اس وقت بحرین میں مقیم ہے ، جس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ انعام جیتنے والا مذکورہ سعودی شہری 2002ء سے لاٹری ٹکٹ خرید کر اپنی قسمت آزائی کر رہا تھا اور بالآخر قسمت کی دیوی اس پر مہربان ہوگئی اور اس کا پہلا انعام نکل آیا جو کہ 10 لاکھ امریکی ڈالر یعنی 37 لاکھ 50 ہزار ریال کے برابر ہے۔

انعام جیتنے والے سعودی شہری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اسے اتنے عرصے سے خرید رہا تھا کہ آخر کار تنگ آکر میں نے لاٹری کا ٹکٹ خرنا چھوڑ دیا کیوں کہ اتنے سالوں سے کوشش کرنے کے باوجود میں جیت نہیں رہا تھا لیکن میری بیوی نے مجھے اپنی امید پر قائم رہنے کی ترغیب دی ، چنانچہ میں نے پچھلے سال دوبارہ لاٹری ٹکٹ کی خریداری شروع کی اور اب میں کروڑ پتی ہوں ، یہ رقم میرے بچوں کی تعلیم ، کچھ فلاحی کام کرنے اور اپنے کاروبار کو بڑھانے میں میری بہت مدد کرے گی۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ رواں برس جنوی میں ابوظہبی میں بگ ٹکٹ سیریز سالانہ فیسٹیول میں پاکستانی نے ایک ملین درہم کا انعام جیتا تھا ، اعجاز رفیع کیانی کا لاٹری نمبر 417105 ہے ، قرعہ اندازی میں پہلے نمبر پر ہندستان کے عبدالسلام نے 20 ملین درہم کا انعام جیتا ، ابوظہبی میں ہرسال قرعہ اندازی کا میگا ایونٹ منعقد کیا جاتا ہے، میگا فیسٹیول سال2021ء کی 20 ملین درہم کی قرعہ اندازی ہوئی ، جس میں حصہ لینے والوں نے دسمبر میں آن لائن ٹکٹ خریدے، 20 ملین کی بگ ٹکٹ ابوظہبی سیریز 223 جیتے والوں کی لسٹ جاری کی گئی ، جس میں پہلی سات نمایاں پوزیشنز میں پاکستانی اعجاز رفیع کیانی کا تیسرا نمبر ہے۔

قرعہ اندازی کے فاتح ہندوستانی عبدالسلام تھے ، اسی طرح قرعہ اندازی میں پاکستانی اعجاز رفیع نے ایک ملین درہم کا انعام جیتا ، دوسرے نمبر پر بھی انڈین نے 3 ملین درہم کا انعام جیتا ، جب کہ چوتھے نمبر پر انعام جیتنے والوں میں بنگلادیشی شہری، پھر آئرلینڈ اور چھٹے اور ساتویں نمبر پر بھی انعام جیتنے والوں میں ہندوستانی شہری شامل تھے ۔

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں