جدہ: تارکین وطن کے خلاف آپریشن میں تیزی.

اب تک23لاکھ 37 ہزار سات سو ننانوے افراد گرفتار کیے گئے ہیں

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 29 دسمبر 2018 16:14

جدہ: تارکین وطن کے خلاف آپریشن میں تیزی.
جدہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29 دسمبر 2018ء) گزشتہ سال نومبر 2017ء میں غیر مْلکی تارکین وطن کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا۔ جوازات کے مطابق 26صفر 1439ھ سے لیکر 20ربیع الثانی 1440ھ تک اس آپریشن کے نتیجے میں سیکیورٹی اہلکاروں نے اب تک23لاکھ 37 ہزار سات سو ننانوے افراد گرفتار کر لیے ہیں۔یہ افراد اقامہ، لیبر قوانین اور سرحدی سلامتی کی خلاف ورزی کی بناء پر گرفتار کیے گئے۔

ان گرفتار شدگان میں سے 1815487اقامہ ، 358801 محنت قوانین جبکہ 163511سرحدی سلامتی کی خلاف و رزی پر پکڑے گئے۔جبکہ 38543افراد سعودی سرحدی علاقوں سے مملکت میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کے دوران گرفتارہوئے۔ جن میں سے 51فیصد یمنی، 46فیصد ایتھوپین اور 3فیصد دیگر ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ 1800 کے قریب افراد سعودی عرب سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران پکڑے گئے۔

(جاری ہے)

اقامہ ، قانونِ محنت اور سرحدی سلامتی کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو رہائش اور ٹرانسپورٹ کی سہولتیں دینے اور اْنہیں پناہ دینے کے الزام میں 3200 سے زائد مقامی افراد بھی گرفتار کیے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق گرفتار کیے گئے 23 لاکھ 37ہزار افراد میں سے اب تک تقریباً 6 لاکھ سے زائد غیر قانونی تارکین وطن کو ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے۔ ’غیر قانونی تارکین وطن سے پاک مملکت‘ کے نام سے شروع کی گئی اس مہم میں 19 سرکاری اور نجی سیکیورٹی ایجنسیز حصّہ لے رہی ہیں، جن میں وزارت محنت و سماجی بہبود کے علاوہ محکمہ جوازات بھی شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :

شارجہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں