امارات میں پرفیوم فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی

ام القوین میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کیلئے 4 ریاستوں کی ریسکیو ٹیمیں طلب کرنی پڑگئیں

Sajid Ali ساجد علی منگل 11 جولائی 2023 14:22

امارات میں پرفیوم فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی
ام القوین ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 11 جولائی 2023ء ) متحدہ عرب امارات کی ریاست ام القوین پرفیوم فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی،4 ریاستوں کے فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پانے کیلئے آپریشن میں حصہ لیا، ام القوین کے ولی عہد نے شہری دفاع کی ٹیموں کی کوششوں اور تعاون کو سراہا۔ مقامی میڈیا کے مطابق ام القوین میں پرفیوم پلانٹ میں بڑے پیمانے پر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا، جس پر راس الخیمہ، عجمان اور شارجہ میں شہری دفاع کے محکموں کے فائر فائٹرز نے بڑے پیمانے پر آپریشن میں ام القوین سول ڈیفنس ٹیم کے ساتھ شمولیت اختیار کی، سائٹ کی ویڈیو میں فیکٹری کا مکمل طور پر تباہ شدہ حصہ دیکھا جاسکتا ہے، جس میں آگ بجھانے کے لیے دیگر فائر محکموں کے تعاون کی ضرورت تھی، جن کی شمولیت سے آگ پر قابو پالیا گیا اور اب کولنگ کا عمل جاری ہے۔

(جاری ہے)

           
ام القوین کے ولی عہد شیخ راشد بن سعود بن راشد المعلا نے امارات کی شہری دفاع کی ٹیموں کی کوششوں کو سراہا ہے جنہوں نے ام الثوب انڈسٹریل ایریا میں آگ پر قابو پایا، ام القوین کے ولی عہد نے راس الخیمہ، عجمان اور شارجہ میں شہری دفاع کے محکموں کے تیز ردعمل کی بھی تعریف کی، جنہوں نے انسانی جانی نقصان کے بغیر آگ پر قابو پانے کے لیے جلدی کی۔

اس حوالے سے ولی عہد نے اپنے خیالات کا اظہار متاثرہ مقام کا دورہ کرتے ہوئے کیا، جہاں ان کے ہمراہ ام القوین ایگزیکٹو کونسل کے ڈپٹی چیئرمین شیخ احمد بن سعود بن راشد المعلا اور ام القوین میں سول ڈیفنس کے محکمہ کے ڈائریکٹر کرنل ڈاکٹر سالم حمد بن حمدہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل عجمان سول ڈیفنس ڈیپارٹمنٹ کرنل خالد الشمسی بھی موجود تھے۔

ام القیوین میں شائع ہونے والی مزید خبریں