امارات نے پیدل کراسنگ کی خلاف ورزیوں کی نگرانی سخت کردی

رن اوور حادثات کی تعداد کو کم کرنے کے لیے نئے جدید ریڈارز فعال کر دیئے گئے

Sajid Ali ساجد علی ہفتہ 1 اپریل 2023 12:02

امارات نے پیدل کراسنگ کی خلاف ورزیوں کی نگرانی سخت کردی
ام القوین ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 01 اپریل 2023ء ) ام القوین پولیس نے اعلان کیا ہے کہ پیدل چلنے والوں کی کراسنگ پر نہ رکنے والی گاڑیوں کی نگرانی اور انہیں پکڑنے کے لیے شمسی توانائی سے چلنے والے نئے خود کار طریقے سے کنٹرول شدہ ریڈار 3 اپریل سے فعال کر دیے جائیں گے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ رن اوور حادثات کی تعداد کو کم کرنے کے لیے ریڈارز کو فعال کر دیا گیا ہے اور اس کے نتیجے میں کچھ ڈرائیوروں کی وجہ سے ہونے والے جان و مال کے نقصانات کو کم کیا گیا ہے جو پیدل چلنے والوں کے کراسنگ پر نہ رکنے کی وجہ سے ہوتے ہیں، یہ اقدام سڑک کی حفاظت سے متعلق وزارت داخلہ کی طرف سے منعقد کی گئی متعدد مہمات کے بعد کیا گیا ہے۔

متعلقہ اتھارٹی نے گاڑی چلانے والوں پر زور دیا ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور زیبرا کراسنگ سے گزرتے ہوئے پیدل چلنے والوں کو راستہ دیں، اس سلسلے میں ابوظہبی میں بھی کراسنگ پر پیدل چلنے والوں کو راستہ دینے میں ناکامی پر 500 درہم جرمانے اور 6 بلیک پوائنٹس کی سزا سے خبردار کیا گیا ہے، ابوظہبی پولیس نے متنبہ کیا ہے کہ پیدل چلنے والوں کو نامزد کراسنگ پر راستہ دینے میں ناکام رہنے والے ڈرائیوروں پر درہم 500 درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا، خلاف ورزی پر ان ڈرائیورز کے ریکارڈ میں 6 ٹریفک بلیک پوائنٹس بھی شامل کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پولیس نے امارات میں رن اوور حادثات کو کم کرنے کی اپنی مہم کے ایک حصے کے طور پر یہ وارننگ جاری کی، جس میں پیدل چلنے والوں کو ترجیح دینے میں ناکامی کے خطرات کو ظاہر کیا گیا، ابوظہبی پولیس نے گاڑی چلانے والوں پر زور دیا ہے کہ وہ مخصوص کراسنگ استعمال کرنے والے لوگوں کو ترجیح دیں اور ان کراسنگ سے پہلے رفتار کم کریں۔ معلوم ہوا ہے کہ پولیس ابوظہبی کی سڑکوں پر پیدل چلنے والوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ایک ٹھوس مہم چلا رہی ہے، جس میں پیدل چلنے والوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ جے واکنگ سے گریز کریں، جس پر 400 درہم جرمانہ عائد کیا جاتا ہے، مہم میں اس کے علاوہ رن اوور حادثات کو کم کرنے کے لیے کئی دیگر اقدامات بھی کیے گئے ہیں، جن میں سڑک کے درمیانی باڑ میں خلاء کو ختم کرنا اور پیدل چلنے والوں کو راستہ دینے میں ناکام ہونے والے ڈرائیوروں کا پتہ لگانے کے لیے AI سے چلنے والے ریڈاروں کی تنصیب شامل ہے۔

ام القیوین میں شائع ہونے والی مزید خبریں