متحدہ عرب امارات کے علاقے ام القیوین میں خوفناک آتشزدگی، ریسکیو آپریشن جاری

آگ انڈسٹریل ایریا میں لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی، آس پاس کے رہائشی علاقوں سے لوگوں کو نکال لیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 22 اکتوبر 2020 23:15

متحدہ عرب امارات کے علاقے ام القیوین میں خوفناک آتشزدگی، ریسکیو آپریشن جاری
ام القیوین (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 اکتوبر2020ء) متحدہ عرب امارات کے علاقے ام القیوین میں خوفناک آتشزدگی، ریسکیو آپریشن جاری، آگ انڈسٹریل ایریا میں لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی، آس پاس کے رہائشی علاقوں سے لوگوں کو نکال لیا گیا۔ گلف نیوز کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہر ام القیوین اس وقت خوفناک آتشزدگی کی زد میں ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کی شب کو ام القیوین کے انڈسٹریل ایریا میں خوفناک اگ بھڑک اٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی۔ آگ لگنے کے واقعے کے بعد سول ڈیفنس اہلکاروں نے فوری جائے وقوعہ پر پہنچ کر آپریشن شروع کر دیا۔ اس دوران پولیس اہلکار بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ علاقے کو پولیس اہلکاروں نے گھیرے میں لے رکھا ہے تاکہ فائر فائٹر اہلکار بنا کسی رکاوٹ کے آگ بجھانے کا عمل جاری رکھیں۔ فائر فائٹر اہلکاروں کی جانب سے آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔ جبکہ آس پاس کے رہائشی علاقوں سے پنگامی طور پر لوگوں کا انخلاء بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔

ام القیوین میں شائع ہونے والی مزید خبریں