دُبئی:ملازمت کا جھانسہ دے کر خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنے والاپکڑا گیا

ملزم نے عدالت میں جنسی و ذہنی پیچیدگی کا شکار ہونے کا دعویٰ کر دیا

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 2 جولائی 2018 12:07

دُبئی:ملازمت کا جھانسہ دے کر خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنے والاپکڑا گیا
دُبئی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 جُولائی 2018ء) خاتون کو ملازمت دینے کے بہانے گھر لے جا کر زیادتی کی کوشش کرنے والا پولیس کے نرغے میں آ گیا۔ 46 سالہ ملزم نے عدالت میں اپنی معصومیت ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک انوکھی جنسی پیچیدگی کا شکار ہے جس کے باعث ذہنی تناؤ میں آ کر اُس سے یہ حرکت سرزد ہوئی۔ جس پر عدالت نے ملزم کی جسمانی پیچیدگی اور نفسیاتی حالت کا پتا چلانے کے لیے اُسے ہسپتال بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق 26 سالہ متاثرہ خاتون نے پولیس میں رپورٹ درج کرائی تھی کہ وہ ملازمت کی تلاش میں تھی۔ جنوری 2018ء میں اُس کی ملاقات ملزم سے ہوئی‘ جس نے بتایا کہ وہ ایک ٹوراِزم کمپنی کا مالک ہے۔ ملزم نے ملاقات کے دوران یقین دہانی کرائی کہ وہ اُسے اپنی کمپنی میں ساڑھے پانچ ہزار اماراتی درہم کے عوض اکاؤنٹنٹ کے طور پر بھرتی کرے گا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد وہ اُسے اپنے ساتھ الرشیدیہ میں واقع اپنے گھر لے گیا۔

ملزم نے اُسے زبردستی گھر کے اندر لے جا کر اُسے برہنہ کیا اور پھر اُسے زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی مگر جنسی پیچیدگی کی وجہ سے ایسا نہ کر سکا۔ ملزم کو نفسیاتی ٹیسٹ کی غرض سے 15 دِن کے لیے ہسپتال میں رکھا جائے گا۔ مریض کی ذہنی تشخیص ہونے کے بعد اُس کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کروائی جائے گی۔ عدالتی ریکارڈ کے مطابق ملزم فلپائنی خاتون کو یہ کہہ کر گھر لے گیا کہ اُس نے کچھ اور لوگوں کو بھی بھرتی کرنا ہے۔

جنہیں انٹرویو کے لیے کمپنی کی جانب سے مہیا کیے گئے گھر پر بُلایا ہے۔ ان سب کے انٹرویوز اکٹھے ہی ہوں گے۔ جیسے ہی خاتون ملزم کے ساتھ گھر کے اندر داخل ہوئی‘ اماراتی ملزم نے اُسے جنسی عمل کے لیے مجبور کرنا شروع کر دیا۔ خاتون کی طرف سے مزاحمت کرنے پر ملزم نے اُسے گلے سے پکڑ کر مارنا پیٹنا شروع کر دیا۔خاتون کی جانب سے رضامندی ظاہر نہ کرنے پر ملزم نے اُسے چھڑی سے بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ آخر وہ کسی طرح وہاں سے باہر آنے میں کامیاب ہو گئی۔ اور اپنے ٹیلی فون سے اس سارے معاملے کی اطلاع پولیس کو کر دی۔ پولیس نے ملزم کو شام 4 بجے کے قریب گرفتار کر لیاتھا۔

ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں