Open Menu

Aao Kamiabi Ki Taraf - Article No. 1142

Aao Kamiabi Ki Taraf

آؤ کامیابی کی طرف - تحریر نمبر 1142

ایک اچھی خاصی بڑی دکان تھی ، کئی کاؤنٹرز پر سیلزمین مصروف کار تھے ،کام بڑی روانی اور پرسکون انداز میں چل رہا تھا۔پے منٹ کے لئے وہ کیش کاؤنٹر پر پہنچا۔ مالک کے دائیں بائیں دو نوجوان کمپیوٹر پر کیش رسیو کر کے رسید دے رہے تھے اور مالک کسٹمرز سے خوش خلقی سے ڈیل کر رہا تھا

منگل 18 اپریل 2017

ایک اچھی خاصی بڑی دکان تھی ، کئی کاؤنٹرز پر سیلزمین مصروف کار تھے ،کام بڑی روانی اور پرسکون انداز میں چل رہا تھا۔پے منٹ کے لئے وہ کیش کاؤنٹر پر پہنچا۔ مالک کے دائیں بائیں دو نوجوان کمپیوٹر پر کیش رسیو کر کے رسید دے رہے تھے اور مالک کسٹمرز سے خوش خلقی سے ڈیل کر رہا تھا کالی گھنی داڑھی اور سفید شلوار قمیص میں ملبوس۔وہ ایک پرکشش شخصیت ایک لافانی چمک اسکی آنکھوں میں رسید لینے کے بعد جب اس سے مصافحہ کیا تو اس کے ہاتھوں کا گداز بڑا پرلطف محسوس ہوا،اللہ اکبر اللہ اکبر !دور سے آتی ہوئی ایک دھیمی سی آواز اس کے کانوں سے ٹکرائی۔
کہیں آذان ہورہی ہے ایک ہلکا سا خیال اسے محسوس ہوا۔اسے بڑی حیرت ہوئی جب اس نے مالک دکان کے چہرے کے رنگ کو متغیر ہوتے دیکھااور وہ اپنی جگہ پر کھڑا ہو گیا اور بے ساختہ اس کے منہ سے نکلا،لبیک۔

(جاری ہے)

لبیک میں حاضر ہوں اس کا رنگ سرخ ہو چکا تھا۔جناب ! آپ کو کون بلا رہا ہے مجھے وہ بلا رہاہے ۔جس کے مجھ پہ بیشمار احسانات ہیں جس نے مجھے یہ سب کچھ دیا ہے ،جو میری ضرورتیں پوری کرتا ہے !یہ مقام مجھے اسی کی وجہ سے ملا ہے !مجھے تو کوئی نظر نہیں آ رہا مجھے بلانے والابہت بڑاسب بڑوں سے بڑا اتنا بڑا کہ ہرجگہ موجود ہر ذرے پر اس کاقبضہ،میرا رؤاں رؤاں اس کا محتاج،نگاہیں اسے نہیں پا سکتی،اور وہ سب کا احاطہ کیے ہوئے ہے کون ہے وہ ابھی تم نے اس کے منادی کی آواز نہیں سنی ۔


اتنا بڑا ہو کر بھی وہ نوازنے کے لئے اپنے بندوں کو اپنے گھر کی طرف بلا رہا !آ جاؤ آ جاؤ نماز کی طرف آجاؤ کامیابی کی طرف ،لبیک۔لبیک۔میں حاضر ہوں۔سیلزمین لائٹیں بند کر رہے تھے دکان بند کی جا رہی تھی سب اللہ کے گھر کی طرف جا رہے تھے افسوس میں اس حقیقت سے اب تک کیوں نا آشنا تھامیں تو بے خبر ہی رہاکہ یہ آواز تو میرے مالک کے بلاوے کی ہے ۔
اے میرے رب ! مجھے معاف فرما میں حاضرہوں !اور وہ بھی ان میں شامل ایک ولولے اور ایک نئی امنگ
کے ساتھ اپنے رب کی حاضری کے لئے اس کے در کی طرف بڑھتا چلا گیا۔

Browse More Islamic Articles In Urdu