Open Menu

Aik Dehati Ki Baat Par - Article No. 1160

Aik Dehati Ki Baat Par

ایک دیہاتی کی بات پر - تحریر نمبر 1160

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ: ایک دن نبی ﷺ جنت کا ذکر فرما رہے تھے۔ایک دیہاتی بھی آپﷺ کے پاس بیٹھا ہوا تھا۔آپﷺ نے فرمایا: ایک آدمی جنت میں کہے گا:

جمعہ 19 مئی 2017

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ:
ایک دن نبی ﷺ جنت کا ذکر فرما رہے تھے۔ایک دیہاتی بھی آپﷺ کے پاس بیٹھا ہوا تھا۔آپﷺ نے فرمایا:
ایک آدمی جنت میں کہے گا:
”اے میرے رب!میں کاشت کاری کرنا چاہتا ہوں۔

(جاری ہے)


اس سے کہا جائے گا،کیا اس جنت میں تجھے ہر چیز میسر نہیں؟
وہ عرض کرے گا:
ضرور سب چیزیں موجود ہیں،لیکن میں کھیتی باڑی کو پسند کرتا ہوں۔


اس کے بعد فوراََ بیج ڈالا جائے گا اور لمحے بھر میں کھیتی پک کر تیار ہوجائے گی۔پھر صاف گندم کے پہاڑوں جسے ڈھیر لگ جائیں گے۔
اللہ تعالیٰ فرمائے گا۔
اے ابن آدم!تو کبھی سیر نہیں ہوتا۔
نبیﷺ کا یہ ارشاد سن کر وہ دیہاتی کہنے لگا :یہ کام قریش یا انصار کریں گے۔وہی زراعت پیشہ ہیں۔ہم لوگ تو زراعت پیشہ نہیں۔دیہاتی کی یہ بات سن کر نبیﷺ مسکرادیے۔

Browse More Islamic Articles In Urdu