
Hajj Ki Farziyaat Or Fazeelat - Article No. 892
حج کی فرضیت اورفضیلت - تحریر نمبر 892
حضور اکرمﷺ کافرما ن ہے، جس کا مفہوم ہے کہ حج ان سب گناہوں کو ختم کر دیتا ہے جو حج سے پہلے ہوئے۔ حضور اکرمﷺ نے فرمایا حج اور عمرہ کرنے والے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہونے والے لوگ ہیں ان کا مرتبہ اتنابڑاہے
جمعرات 2 اکتوبر 2014
اللہ تعالیٰ قرآن پاک میں ارشاد فرماتے ہیں”یعنی لوگوں کے ذمہ بیت اللہ شریف کا حج کرنا ہے جس کو بیت اللہ شریف تک پہنچنے کی طاقت ہو اور جو شخص انکار کرے تو بلاشبہ اللہ تعالیٰ سارے جہانوں سے بے نیاز ہے “(القرآن)
حضرت ابو امامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضور اقدسﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جس شخص کو کوئی بہت مجبوری مثلاً تنگدستی یا سفر سے روکنے والا مرض یا ظالم حکومت حج پر جانے سے نہ روکے اور وہ پھر بھی حج نہ کرے تو اسے چاہئے کہ چاہے تو یہودی ہو کر مرجائے اور چاہے تو نصرانی ہو کر مر جائے۔ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اکرمﷺ سے جہاد میں شریک ہونے کی اجازت طلب کی آپﷺ نے ارشاد فرمایا تمہارا یعنی عورتوں کا جہاد حج ہے۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ جہاد میں بہت سی تکلیفیں ہوتی ہیں ان کا برداشت کرنا عورتوں کے بس کا کام نہیں یہ کام مردوں کے کرنے کا ہے عورتیں اگران کا موں سے بڑھ کر زیادہ ثواب کا کام کرنا چاہیں جو اپنے گھر میں رہ کر کرتی ہیں تو ان کو حج کرنا چاہیے۔
حج اسلام کا پانچواں رکن ہے اور ہر اس عاقل اور بالغ مرد اور عورت پر فرض ہے جس کے پاس مکہ معظمہ تک آنے جانے کا سواری کا خرچ ہو اور سفر کا توشہ موجود ہو اور حج عمر بھر میں ایک مرتبہ فرض ہوتا ہے۔اس سے زائد جو حج کیا جائے گا وہ نفل ہوگا۔لیکن نفلی حج کا ثواب بھی بہت زیادہ ہے۔ حج فرض ادا کرنے میں جلدی کرنی چاہیے بہت سے مردوں اور عورتوں پر حج فرض ہوتا ہے لیکن دنیا کے دھندوں اور اولاد کی شادی کے جھمیلوں کو بہانہ بنائے رکھتے ہیں اور حج کا ارادہ ہی نہیں کرتے پھر بعض مرتبہ رقم ختم ہوجاتی ہے یا موت آجاتی ہے اور زندگی بھر حج نصیب نہیں ہوتا اور سخت گناہ گار ہو کر مرجاتے ہیں۔ رسول اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جس نے حج کیا اور اس میں فحش گفتگو نہ کی اور گناہوں کا ارتکاب بھی نہ کیا ہو تو وہ گناہوں سے ایسے پاک ہوکر لوٹتا ہے جیسا اس دن تھا جب کہ وہ اپنی ماں کے پیٹ سے پیدا ہوا تھا۔
حضور اکرمﷺ کافرما ن ہے، جس کا مفہوم ہے کہ حج ان سب گناہوں کو ختم کر دیتا ہے جو حج سے پہلے ہوئے۔ حضور اکرمﷺ نے فرمایا حج اور عمرہ کرنے والے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہونے والے لوگ ہیں ان کا مرتبہ اتنا بڑا ہے کہ اگر اللہ سے دعا کریں تو اللہ تعالیٰ قبول فرمائے اور اگر بخشش طلب کریں تو وہ ان کو بخش دے۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرمﷺ نے دعا کی اے اللہ حج کرنے والے کی مغفرت فرما اور جس کے لیے وہ بخشش کی دعا کرے اس کو بھی معاف فرما۔ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضور اکرمﷺ نے فرمایا کہ حج اور عمرہ ساتھ ساتھ کیا کرو یعنی حج کے بعد عمرہ بھی کر لیا کرو کیونکہ یہ دونوں تنگدستی اور گناہوں کو اس طرح دور کر دیتے ہیں جیسے بھٹی لوہے اور سونے چاندی کے میل کو دور کر دیتی ہے اور ارشاد فرمایا کہ حج مبرورکا ثواب بس جنت ہی ہے۔
حج مبرور وہ حج ہے جو حلال مال سے کیا جائے اور جس میں گناہوں سے پرہیز کیا جائے اور حج میں جن چیزوں سے منع کیا گیا ہے ان سے دور رہے۔حج کے شرعی اخراجات میں سفر مدینہ اور تبر کات کا خرچ شامل نہیں۔ حساب لگا ئیں کہ ہمارے پاس جائیداد اور زیور اور نقدی کی کس قدر مالیت ہے اگر حج فرض ہوتا ہو تو اس کی ادائیگی میں با لکل کوتاہی نہ کریں۔ حج کی فرضیت کے لیے مکہ شریف تک سواری سے آنے جانے کا خرچہ اور راستہ کے اخراجات کا ہونا شرط ہے۔ تبرکات جو خرید کر لاتے ہیں ان کو حج کے خرچ میں شمار کرنا غلط ہے۔بلکہ روایات کے مطابق اگر مدینہ منورہ آنے جانے کا خرچہ نہ ہو اور مکہ تک آنے جانے کی طاقت ہو تو اس صورت میں بھی حج فرض ہو جاتا ہے۔البتہ معلم کی فیس اور وہ اخراجات جو حکومتوں نے قانوناًلازم کر رکھے ہیں ،ان کا خرچ حج کے خرچہ میں شمار ہوگا اگر چہ بعض ٹیکس ایسے ہیں جو حکومت قانوناً وصول کرتی ہے ان کے بغیر چونکہ حج کیلئے روانگی نہیں ہو سکتی اس لیے مجبوراًان کا خرچ بھی حج میں شامل ہوگا۔
Your Thoughts and Comments
مزید مضامین
-
تلاوت قرآن پاک کے فضائل و مسائل
-
زکوٰة سوشل سکیورٹی کا نظام
-
”غزوہ بدر“یوم الفرقان
-
فتح مکہ کی محبت آمیز اور پرامن خوشبوئیں
-
جمعتہ الوداع ، یوم القدس ، اتحاد امت کا مظہر
-
صدقہ فطر
-
درود شریف اور ذکرالٰہی
-
دجال کا حلیہ اور اسکی جنت و جہنم
-
آئیے ! اللہ کے حضور توبہ کریں
-
حج اسلام کا اہم فریضہ
-
آسان حج قدم بقدم
-
حج کی فرضیت اورفضیلت
-
قربانی سنت ابراہیمی کی عظیم یادگار
-
شعور ذات سے ابھرو مقام ذات کو پاؤ
-
قیامت کی قریبی اور بڑی علامات
اہم اسلامی معلومات
کلمے حج آیت الکرسی تراویح شب قدر اعتکاف محرم صدقہ زکوٰۃ فطرانہ وتر اور دعائے قنوت تہجدRamadan 2021 Timings - Lahore - Karachi - Islamabad - Rawalpindi - Faisalabad - Multan - Peshawar - Quetta - Sialkot - Gujranwala - HyderabadSite Links: Ramadan 2022 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2021 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.