
- Home
- Islam
- Prayer Timings
- Ramadan
- Quran Kareem
- Hadith
- Hajj/Umrah
- Muslim Calandar
- Islamic Info
-
Naats
- Famous Naat Khawan
- Atif Aslam Naats
- Junaid Jamshed Naats
- Amir Liaquat Hussain Naats
- Abdul Rauf Rufi Naats
- Siddique Ismail Naats
- Yousaf Memon Naats
- Shehbaz Qamar Fareedi Naats
- Amjad Sabri Naats
- Khursheed Ahmed Naats
- Marghoob Hamdani Naats
- Waheed Zafar Qasmi Naats
- Owais Raza Qadri Naats
- Fasih Ud Din Soherwardi Naats
- Sami Yusuf Naats
- Listen Urdu Naats
- Arabic Naats MP3
- 12 Rabi-ul-Awal Naats MP3
- More
Hazrat Abu Huraira RA K Waqia Par Muskurana - Article No. 1136

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ کے واقعے پر مسکرانا - تحریر نمبر 1136
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ اللہ کی قسم ! میری بھوک کا یہ حال ہوتا کہ میں اپنا کلیجہ زمین پر ٹیک کر لیٹ جاتا تھا اور کبھی پیٹ پر پتھر باندھ لیتا تھا۔
پیر 10 اپریل 2017
ایک دفعہ میں راستے میں بیٹھ گیا ۔ وہاں پر حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کا گزر ہوا ۔ میں نے اُسے قرآن کی ایک آیت کے بارے میں سوال کیا ۔ اس سے میرا مقصد یہ تھا کہ وہ مجھے اپنے ساتھ لے چلیں مگر انہوں نے کوئی جواب نہ دیا ۔ اس کے بعد وہاں سے حضرت عمر رضی اللہ عنہ گزرے ۔ میں نے اُن سے بھی ایک آیت کے بارے میں پوچھا ۔ ان سے سوال کرنے کا مقصد بھی اُں کے ساتھ جانے کا تھا ، مگر انہوں نے بھی مجھے اپنے ساتھ لے جانے کا ارادہ ظاہر نہ کیا ۔ اس کے بعدوہاں نبی ﷺ کا گزر ہوا ۔ آپ ﷺ نے میرا چہرہ دیکھ کر میرے دل کا حال معلوم کرلیا اور فرمایا : اے ابوہریرہ ! میں نے کہا : لبیک یارسول اللہ ! آپ ﷺ نے فرمایا : میرے ساتھ چلو ۔
(جاری ہے)
میں نے وہاں دودھ کا ایک پیالہ دیکھا ۔ آپ ﷺ نے گھر والوں سے پوچھا : یہ دودھ تمہارے پاس کہا سے آیا ؟
اُنہوں نے بتایا کہ فلاں گھر والوں نے ہدیہ بھیجا ہے ۔ آپ ﷺ نے فرمایا : اے ابوہریرہ ! میں نے کہا : لبیک یارسول اللہ ﷺ آپ ﷺ نے فرمایا کہ اہل صفہ کو بلالاؤ ۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ اہل صفہ سب کے مہمان تھے ۔ اُن کا کوئی گھر نہ تھا اور نہ وہ مالدار تھے ۔ نبی ﷺ کے پاس جب کوئی ہدیہ آتا تو آپ ﷺ اس میں سے کچھ لے لیتے اور جوباقی بچتا وہ ان حضرات کے پاس بھیج دیتے تھے ۔ اگر صدقے کا مال ہوتا تو وہ سارے کے سارا اہل صفہ کو بھیجتے (کیونکہ صدقہ آپ ﷺ کے لیے حلال نہ تھا ۔ )
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ کی اس بات سے کہ اہل صفہ کو بلالاؤ میں غمگین ہوگیا ۔ مجھے تو یہ اُمید تھی کہ اس دودھ سے چند گھونٹ مجھے بھی مل جائیں گے اورمیری بھوک کچھ کم ہوجائے گی ۔ میں نے خیال کیا کہ میرے بلانے پر جب وہ سارے لوگ آجائیں گے تو میں اُن کو دودھ پلاؤں گا ، خود میرے لیے کچھ نہیں بچے گا ۔ لیکن اللہ کے رسول ﷺ کے فرمان کی تعمیل ضروری تھی ۔
چنانچہ میں جا کر اہل صفہ کو بلالایا۔ وہ آئے اور اجازت لے کر بیٹھ گئے ۔ پھر نبی ﷺ نے فرمایا :
اے ابوہریرہ ! ان کو دودھ پلاؤ !
میں نے دودھ کا پیالہ اٹھایا اور ان سب کو پلانا شروع کیا ۔ ہر آدمی نے خوب سیر ہو کر پیا۔ جب میں ان سب کو پلا کر فارغ ہوا تو وہ پیالہ میں نے نبی ﷺ کو پیش کردیااور اس پیالے میں ابھی کچھ دودھ باقی تھا ۔
آپ ﷺ نے سرمبارک اُٹھایا ۔ میری طرف دیکھا اور مسکرادیے ۔ پھر فرمایا : اے ابوہریرہ ! میں نے عرض کیا : لبیک یارسول اللہ ﷺ آپ ﷺ نے فرمایا بیٹھ جاؤ اور یہ دودھ کا پیالہ پیو۔ میں بیٹھ گیا اور میں نے وہ دودھ پیا۔ آپ ﷺ نے دوبارہ فرمایا کہ پیو ۔ میں نے پھر پیا۔ آپ ﷺ نے باربار فرمایا کہ پیو۔ میں ہربار پیتا رہا۔ آخر میں نے کہہ دیا یارسول اللہ ﷺ ! قسم ہے اس ذات کی جس نے آپ ﷺ کو حق دے کر بھیجا ہے کہ میں اب اور نہیں پی سکتا ۔
پھر آپ ﷺ نے فرمایا: اچھا ، لاؤیہ پیالہ مجھے دے دو۔ میں نے وہ پیالہ آپ ﷺ کو دے دیا ۔ آپ نے وہ بچا ہوا دودھ نوش فرمایا ۔ (جامع ترمذی )
Browse More Islamic Articles In Urdu

ام المومنین حضرت ام حبیبہ بنت ابو سفیان رضی اللہ عنہا
ummul momineen hazrat umm habiba bint abu sufyan RA

ولادت باسعادت مدینہ علم کا دروازہ۔مولا علی رضی اللہ عنہ
Wiladat Basadat Madina Ilam Ka Darwaza - Maula Ali RA

اسلام کا تیسرا اہم رکن زکوٰة
Islam Ka Teesra Ehem Rukan Zakat

شب قدر۔ فضائل مسائل
Shab e Qadar - Fazail Masail

رمضان کا عشرہ مغفرت !
Ramzan Ka Ashra Maghfirat

جابر ابن حیان
Jabir ibn Hayyan

شب برات کی عظمت وفضیلت
Shab e Barat Ki Azmat O Fazeelat

شعبان المعظم استقبال رمضان کا مہینہ
Shaban Al Muazzam

حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہ کی شادی
Hazrat Fatima RA Ki Shaadi

زکوۃ ادا نہ کرنے کا گناہ
Zakat Ada Naa Karne Ka Gunah

سورۂ اخلاص کا اجر وثواب
Sorah Ikhlas ka Ajar o Sawab

میرے آقا ﷺ کا جانثار ساتھی ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ
Meere Aaqa SAW Ka Jan Nisar Saathi