Open Menu

Hazrat Adam Aur Hazrat Musa AS - Article No. 1083

Hazrat Adam Aur Hazrat Musa AS

حضرت آدم علیہ السلام اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کا مکالمہ - تحریر نمبر 1083

صحیح بخاری میں حضرت امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ حضور نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ

جمعرات 2 فروری 2017

صحیح بخاری میں حضرت امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ حضور نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ حضرت آدم علیہ السلام اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کی ملاقات ہوئی تو حضرت موسیٰ علیہ السلام نے حضرت آدم علیہ السلام سے کہا کہ اے ابولبشر! آپ علیہ السلام کی خطا کی بدولت انسان کو جنت سے نکالا گیا اور وہ اس عظیم منصب سے محروم ہوا۔

(جاری ہے)

حضرت آدم علیہ السلام نے کہا : اے موسیٰ (علیہ السلام) تم وہ ہو کہ جسے اللہ عزوجل نے رسول بنایااور اپنے ساتھ ہم کلام ہونے کا شرف بخشا۔ تم مجھے اس بات پر ملامت کررہے ہو میری پیدائش سے قبل ہی میرے بارے میں لکھی جاچکی تھی ۔ حضور نبی کریم ﷺ فرماتے ہیں کہ حضرت آدم علیہ السلام کی دلیل حضرت موسیٰ علیہ السلام کی دلیل پر غالب آگئی ۔

Browse More Islamic Articles In Urdu