بند کریں
اسلام مضامینمضامین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی ایک بات پر

مزید مضامین

پچھلے مضامین - مزید مضامین
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی ایک بات پر
ام المئو منین حضرت عائشہ صدیقہ روایت کرتی ہیں کہ ایک مرتبہ نبی ﷺ جنت البقیع کے قبرستان سے واپس آئے تو اُس وقت میرے سر میں درد تھا۔ میں درد کی وجہ سے ”ہائے میراسر“،”ہائے میرا سر“ کہہ رہی تھی۔

ام المئو منین حضرت عائشہ صدیقہ روایت کرتی ہیں کہ ایک مرتبہ نبی ﷺ جنت البقیع کے قبرستان سے واپس آئے تو اُس وقت میرے سر میں درد تھا۔
میں درد کی وجہ سے ”ہائے میراسر“،”ہائے میرا سر“ کہہ رہی تھی۔
یہ دیکھ کر نبی ﷺ نے فرمایا:
”ہائے میرا سر“(یہ آپ ﷺ نے مزاح کے طور فرمایا)
پھر آپ ﷺ نے حضرت عائشہ سے فرمایا:
”اگر تو اس سردرد میں مرگئی تو میں تجھے کفن دوں گا۔تیری نمازِجنازہ پڑھ کے تجھے دفن کردوں گا۔“
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے کہا:
”آپﷺ یہ چاہتے ہیں کہ میرے بعد آپﷺ میرے گھر میں اور بیوی لے آئیں گے؟“
یہ جواب سن کر نبی ﷺ مسکرانے لگے۔

(1) ووٹ وصول ہوئے