Open Menu

Hazrat Mosa A.s Ka Name And Nasb Shareef - Article No. 1227

Hazrat Mosa A.s Ka Name And Nasb Shareef

حضرت موسیٰ علیہ الصلوٰة السلام کا نام مبارک اور نسب شریف - تحریر نمبر 1227

حضرت موسیٰ کوانکی والدہ محترمہ نے فرعون کے خوف سے تابوت میں رکھ دیا تھا اور اس تابوت کو سمندر میں ڈال دیا۔ سمندر کی موجیں اس تابوت کو فرعون کے گھر کے قریب درختوں کے جھنڈ میں لے آئیں

بدھ 6 دسمبر 2017

حضرت موسیٰ علیہ الصلوٰة السلام
حضرت موسیٰ علیہ السلام اللہ تعالیٰ کے مقدس نبی اور کلیم ہیں کہ آپ علیہ السلام کوہ طور پر اللہ تعالیٰ سے ہم کلام ہوئے اور اللہ تعالیٰ نے آپ علیہ السلام کو تورات شریف عطا فرمائی جو بنی اسرائیل کے متعلق نازل فرمائی گئی۔ اللہ تعالیٰ نے آپ علیہ السلام کو فرعون اور اس کی قوم کی طرف معبوث فرمایا۔
فرعون وہ بدبخت شخص تھا جس نے خدائی دعویٰ کیا اور لوگوں کو اپنی عبادت کرنے کا حکم دیتا تھا۔ جب آپ علیہ السلام نے اس بدبخت کو اس شرکیہ فعل سے منع فرمایا تو اس نے آپ علیہ السلام کی تکذیب کی اور اللہ تعالیٰ نے اس بدبخت کو ایسا نیست ونابود فرمایا کہ آج تک عبرت کا نشانہ بنا ہوا ہے۔
حضرت موسیٰ علیہ السلام کا نام مبارک: لفظ موسیٰ دو کلموں سے مل کربنا ہے : 1 ۔

(جاری ہے)

مو ۔:2۔ سیٰ․ مو کا معنی ہے پانی اور سیٰ کا معنی ہے درخت ۔ امام فخرالدین رازی متوفی 606ھ لکھتے ہیں: لفظ موسیٰ عبرانی زبان کا لفظ ہے اور دو کلموں سے مل کر بنا ہے۔ مو کا معنی ہے پانی اور سیٰ کا معنی ہے درخت : حضرت موسیٰ کوانکی والدہ محترمہ نے فرعون کے خوف سے تابوت میں رکھ دیا تھا اور اس تابوت کو سمندر میں ڈال دیا۔ سمندر کی موجیں اس تابوت کو فرعون کے گھر کے قریب درختوں کے جھنڈ میں لے آئیں۔
فرعون کی بیوی آسیہ کو وہ تابوت ملا اس نے تابوت سے بچہ نکال لیا اور چونکہ یہ بچہ اس پانی اور درختوں سے ملاتھا تو اس جگہ کی مناسبت سے اس کا نام موسیٰ (علیہ السلام)رکھ دیا۔ ایک وجہ یہ بھی لکھی گئی ہے۔
امام جلال الدین سیوطی متوفی 911ئھ لکھتے ہیں: حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کا اسم گرامی موسیٰ اس لیے ہے کیونکہ آپ علیہ السلام کو پانی اور درخت کے درمیان القاء کیا گیا اور قبطی زبان میں موکو پانی اور درخت کو سیٰ کہتے ہیں۔

حضرت موسیٰ علیہ السلام کا نسب شریف: حضرت موسیٰ علیہ السلام کے نسب شریف کے متعلق علماء کرام کے اقوال درج ذیل ہیں: امام فخرالدین رازی متوفی 606ئھ لکھتے ہیں: حضرت موسیٰ علیہ السلام کا نام ونسب یہ ہے۔ موسیٰ بن عمران بن یصہر بن قاعث بن لاوٰی بن یعقوب بن اسحاق بن ابراہیم علیہم السلام۔
حافظ اسماعیل بن عمربن کثیر متوفی744ئھ لکھتے ہیں: حضرت ابراہیم علیہ السلام تک حضرت موسیٰ علیہ السلام کا نسب اس طرح ہے۔ حضرت موسیٰ بن عمران بن قابث بن عازربن لاویٰ بن یعقوب بن اسحاق بن ابراہیم علیہم السلام۔

Browse More Islamic Articles In Urdu