Open Menu

Hazrat Umer RA Se Aurton K Darnay Par - Article No. 1179

Hazrat Umer RA Se Aurton K Darnay Par

حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے عورتوں کے ڈرنے پر - تحریر نمبر 1179

حضرت سعید رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے نبی ﷺ کے ہاں داخل ہونے کی اجازت مانگی۔اس وقت آپﷺ کے پاس قریش کی عورتیں بیٹھی ہوئی تھیں(جو کہ آپﷺ کی ازواج تھیں)وہ نان ونفقہ میں اضافے کا مطالبہ کر رہی تھیں اور ان کی آوازیں نبی ﷺ کی آواز سے بلند ہورہی تھیں۔

پیر 12 جون 2017

جب حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو اندر آنے کی اجازت ملی تو وہ عورتیں فوراََ پردے میں چھپ گئیں۔
یہ دیکھ کر نبیﷺ مسکرائے۔
حضرت عمر نے عرض کیا:”یارسول اللہ! آپﷺ کو اللہ تعالیٰ ہنساتا رہے۔میرے ماں باپ آپﷺ پر قربان!“
آپﷺ نے فرمایا:”مجھے ان عورتوں پر تعجب ہے جو میرے پاس تھیں۔انہوں نے جب تمہاری آواز سنی تو جلدی سے بھاگ کر چھپ گئیں۔“
حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا:
”یارسول اللہ!ان عورتوں کو میری بجائے آپﷺ سے زیادہ ڈرنا چاہیے تھا۔

(جاری ہے)

پھر حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ان عورتوں کی طرف متوجہ ہوکر فرمایا:
اے اپنی جان کی دشمنو!تم مجھ سے ڈرتی ہو اور رسول اللہ ﷺ سے نہیں ڈرتیں؟
ان عورتوں نے جواب دیا:
”تم نبیﷺ سے زیادہ سخت ہو۔“
اس کے بعد نبی ﷺ نے فرمایا:
”اے عمر!قسم ہے اُس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے،شیطان بھی اُس راستے پر نہیں چلتا جس راستے پر تو چلتا ہے۔“

Browse More Islamic Articles In Urdu