Open Menu

Hazrat Yaqoob A.S Aik Masoom Banda Khass Thay - Article No. 1230

Hazrat Yaqoob A.S Aik Masoom Banda Khass Thay

حضرت ایوب علیہ السلام ایک معصوم بندہ خاص تھے - تحریر نمبر 1230

حضرت ایوب علیہ السلام کی شریعت توحید اور جھگڑا کرنے والوں کے درمیان صلح کروانا اور اگر کسی کو کوئی حاجت ہو تی تو وہ اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز ہوجاتا اور اپنی حاجت کو طب کرتا

پیر 11 دسمبر 2017

حضرت ایوب علیہ السلام ایک معصوم بندہ خاص تھے۔امام ابوالقاسم علی بن الحسن ابن عساکر متوفی 571 لکھتے ہیں۔ابلیس حضرت ایوب علیہ السلام کی طاقت و قوت سے عاجز آگیا تھا اس کا کوئی داؤ پیچ کارگر نہیں ہوتا تھا آپ علیہ السلام ایک معصوم بندہ خاص تھے۔
حضرت ایوب علیہ السلام کی شریعت:
حضرت ایوب علیہ السلام کی شریعت توحید اور جھگڑا کرنے والوں کے درمیان صلح کروانا اور اگر کسی کو کوئی حاجت ہو تی تو وہ اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز ہوجاتا اور اپنی حاجت کو طب کرتا۔

امام ابوالقاسم علی بن الحسن ابن عساکر متوفی 571 لکھتے ہیں:حضرت وہب رحمة اللہ علیہ سے روایت ہے کہ ان سے پوچھا گیا حضرت ایوب علیہ السلام کی شریعت کیا تھی؟حضرت وہب رحمة اللہ علیہ السلام سے روایت ہے کہ،ان سے پوچھا گیا حضرت ایوب علیہ السلام کی شریعت کیا تھی؟ حضرت وہب رحمة اللہ علیہ نے ارشاد فرمایا:توحید اور جھگڑا کرنے والوں کے درمیان صلح کرانا اگر کسی کو کوئی حاجت ہوتی تو وہ اللہ تعالیٰ کے حضورسجدہ ریز ہوجاتا اور اپنی حاجت کو طلب کرتا۔

(جاری ہے)


حضرت ایوب علیہ السلام کا مال کیا تھا؟
امام جلال الدین سیوطی متوفی 911 ھ روایت کرتے ہیں حضرت وہب رحمة اللہ علیہ سے روایت ہے کہ پوچھا گیا کہ آپ علیہ السلام کا مال کیا تھا؟ آپ رحمة اللہ علیہ نے ارشاد فرمایا؛ تین ہزار بیلوں کی جوڑیاں اور ہر بیلوں کی جوڑیوں کے ساتھ ایک غلام ہوتا تھا اور ہر غلام کے ساتھ ایک عورت ہوتی تھی اور ہر عورت کے ساتھ ایک گدھی اور چودہ ہزار بکریاں تھیں۔

حضرت ایوب علیہ السلام کوئی رات مہمان کے بغیر نہ گزارتے تھے:
حضرت ایوب علیہ السلام کوئی رات مہمان کے بغیر نہ گزارتے تھے مگر یہ کہ آپ علیہ السلام کے دروازے پر مہمان ضرور ہوتا تھا امام جلال الدین سیوطی متوفی911 ھ روایت کرتے ہیں: آپ علیہ السلام کوئی رات نہیں گزارتے تھے مگر آپ علیہ السلام کے دروازے پر مہمان ضرور ہوتا تھا۔

حضرت ایوب علیہ السلام ہمیشہ مسکین کے ساتھ مل کر کھانا کھاتے تھے:
حضرت ایوب علیہ السلام ہمیشہ مسکین کے ساتھ مل کر کھانا کھاتے تھے،اور آپ علیہ السلام ہمیشہ کسی مسکین کے ساتھ مل کھانا کھاتے تھے۔ حضرت ایوب علیہ السلام قیامت کے دن تمام صابرین کے سردار ہوں گے۔ حضرت ایوب علیہ السلام قیامت کے دن تمام صابرین کے سردار ہوں گے۔امام ابوالقاسم علی بن الحسن ابن عساکر متوفی571 ھ روایت کرتے ہیں حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہہ سے روایت ہے کہ قیامت کے دن حضرت ایون علیہ السلام تمام صابرین کے سردار ہوں گے۔

Browse More Islamic Articles In Urdu