
Jahannum Se Azadi Ki Raat - Article No. 932

جہنم سے آزادی کی رات - تحریر نمبر 932
حضرت ام سلمہ فرماتی ہیں کہ رمضان المبارک کے علاوہ باقی گیارہ مہینوں میں شعبان ہی وہ مہینہ ہے جس میں حضور ﷺ سب سے زیادہ روزے رکھتے تھے۔
منگل 2 جون 2015
حضرت ام سلمہ فرماتی ہیں کہ رمضان المبارک کے علاوہ باقی گیارہ مہینوں میں شعبان ہی وہ مہینہ ہے جس میں حضور ﷺ سب سے زیادہ روزے رکھتے تھے۔ماہ شعبان کو یہ فیصلت بھی حاصل ہے کہ اس میں ایک ایسی بابرکت رات موجود ہے جسے شب برأت کہتے ہیں یہ شعبان کی پندرھوں رات ہے۔شب برأت وہ مقدس رات ہے جس کو اللہ تعالیٰ نے اپنی مقدس کتاب قرآن مجید میں ”لیلتہ مبارکہ یعنی برکتوں والی رات فرمایا ہے ۔اس مبارک رات کو لیلتہ برأة یعنی دوزخ سے بری ہونے کی رات اور لیلتہ الرحمة یعنی اللہ تعالیٰ کی خاص رحمت کا نام بھی دیا گیاہے۔
حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ حضور اکرمﷺ نے فرمایا“ نصف شعبان کی رات آئے تو رات کو جاگواور نماز پڑھو اور دن کو روزہ رکھو۔
اس لئے کہ اللہ تعالیٰ اس رات کو غروب آفتاب سے بھی پہلے آسمان پر تجلی فرماتا ہے اور ارشاد فرماتا ہے کہ ہے کوئی استغفار کرنے والا کہ اس کی مغفرت کردوں۔
ہے کوئی رزق مانگنے والا وہ اسے رزق ادا کیا جائے۔اور یہ ندااس طرح جاری رہتی ہے یہاں تک کہ صبح ہوجاتی ہے۔اس رحمتوں اور بخششوں بھری رات میں کثرت سے تلاوت سے کلام پاک آقائے دوجہاں کی ذات اقدس پر کثرت سے درودشریف ،صلوٰة التسبیح اور دیگر نوافل ادا کیے جائیں تو کم سے کم عبادت کرنے سے زیادہ سے زیادہ ثواب حاصل کیا جاسکتا ہے۔شعبان کے 14ویں دن بعد عصرغروب آفتاب کے وقت چالیس مرتبہ لاحولأ وٴقوٌٴ ة الا باللہ العلیٌٰ العظیم پڑھنے والے کے چالیس سال کے گناہ بخش دیئے جاتے ہیں اور قیامت کے دن اس کی شفاعت پر چالیس آدمیوں کو دوزخ سے آزادی حاصل ہوگی۔
حضور اکرمﷺ کا ارشاد ہے کہ پندرھویں شعبان کی رات مسلمانوں کی ارواح اپنے گھروں میں جاتی ہیں اور اپنے وارثوں سے مخاطب ہوکر کہتی ہیں کہ ہے کوئی ہمارا محسن جو ہمیں یاد کرے یعنی ایصال ثواب کرے۔اگر تم ہماری حالت زار کویاد کرو دنیا کی تمام آسائشوں اور آرام بھول جاؤ۔اس رات حضورﷺ البقیع میں تشریف لے جاتے۔اس لئے اس رات میں قبرستان جانا سنت ہے وہاں اپنے عزیزو اقارب کی قبروں پر حاضری دیں اور فاتحہ پڑھیں۔
اس رات سورة یٰسین پڑھنے سے ترقی درازعمر اور ناگہانی آفتوں سے نجات ملتی ہے۔
Your Thoughts and Comments
مزید مضامین
-
تلاوت قرآن پاک کے فضائل و مسائل
-
زکوٰة سوشل سکیورٹی کا نظام
-
”غزوہ بدر“یوم الفرقان
-
فتح مکہ کی محبت آمیز اور پرامن خوشبوئیں
-
جمعتہ الوداع ، یوم القدس ، اتحاد امت کا مظہر
-
صدقہ فطر
-
درود شریف اور ذکرالٰہی
-
دجال کا حلیہ اور اسکی جنت و جہنم
-
آئیے ! اللہ کے حضور توبہ کریں
-
حج اسلام کا اہم فریضہ
-
آسان حج قدم بقدم
-
حج کی فرضیت اورفضیلت
-
قربانی سنت ابراہیمی کی عظیم یادگار
-
شعور ذات سے ابھرو مقام ذات کو پاؤ
-
قیامت کی قریبی اور بڑی علامات
اہم اسلامی معلومات
کلمے حج آیت الکرسی تراویح شب قدر اعتکاف محرم صدقہ زکوٰۃ فطرانہ وتر اور دعائے قنوت تہجدRamadan 2021 Timings - Lahore - Karachi - Islamabad - Rawalpindi - Faisalabad - Multan - Peshawar - Quetta - Sialkot - Gujranwala - HyderabadSite Links: Ramadan 2022 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2021 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.