Open Menu

Jangli Darinda - Article No. 1091

Jangli Darinda

جنگلی درندہ - تحریر نمبر 1091

ایک شخص نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے عرض کیا کہ جناب ! میراارادہ سفر کا ہے مگر میں جنگلی درندوں سے ڈرتا ہوں۔

منگل 7 فروری 2017

ایک شخص نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے عرض کیا کہ جناب ! میراارادہ سفر کا ہے مگر میں جنگلی درندوں سے ڈرتا ہوں ۔ آپ رضی اللہ عنہ نے اسے اپنی انگوٹھی دے کرفرمایا جب تیرے قریب کوئی خوفناک جانور آئے تو فوراََ کہہ دینا کہ یہ علی رضی ابن ابی طالب کی انگوٹھی ہے ۔ اس کے بعد اس شخص نے سفر کیا اور اتفاق سے راہ میں ایک جنگلی درندہ اس پر حملہ کرنے دوڑا تو اس نے پکار کرکہا۔

(جاری ہے)

اے درندے ! یہ دیکھ میرے پاس علی رضی اللہ عنہ ابن ابی طالب کی انگوٹھی ہے ۔ درندے نے جب حضرت علی رضی اللہ عنہ کی انگوٹھی دیکھتی تو اپنا سر آسمان کی طرف اٹھایا اور پھروہاں سے دوڑتا ہوا کہیں دور چلا گیا۔ یہ مسافر جب سفر سے واپس آیاتو اس نے یہ سارا واقعہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کو سنایا تو آپ رضی اللہ نے فرمایا اس درندے نے آسمان کی طرف منہ اٹھا کر یہ قسم کھائی تھی اور کہا تھا کہ مجھے رب اسٰموٰت کی قسم ! میں اس علاقہ میں ہرگز نہ رہوں گا جس میں لوگ علی رضی اللہ عنہ بن اب طالب کے سامنے میرے شکایت کریں۔

Browse More Islamic Articles In Urdu