- Home
- Islam
- Prayer Timings
- Ramadan
- Quran Kareem
- Hadith
- Hajj/Umrah
- Muslim Calandar
- Islamic Info
-
Naats
- Famous Naat Khawan
- Atif Aslam Naats
- Junaid Jamshed Naats
- Amir Liaquat Hussain Naats
- Abdul Rauf Rufi Naats
- Siddique Ismail Naats
- Yousaf Memon Naats
- Shehbaz Qamar Fareedi Naats
- Amjad Sabri Naats
- Khursheed Ahmed Naats
- Marghoob Hamdani Naats
- Waheed Zafar Qasmi Naats
- Owais Raza Qadri Naats
- Fasih Ud Din Soherwardi Naats
- Sami Yusuf Naats
- Listen Urdu Naats
- Arabic Naats MP3
- 12 Rabi-ul-Awal Naats MP3
- More
Masjid Sukoon O Rahat Ka Markaz - Article No. 3188
مسجد سکون و راحت کا مرکز…! - تحریر نمبر 3188
مسلمانوں کی انفرادی و اجتماعی زندگی میں مسجد ایسا مرکز و محور ہے جہاں عبادت الٰہی کے ساتھ ساتھ، ان کے تمام تر مذہبی ، اخلاقی، اصلاحی، تعلیمی، ثقافتی و تہذیبی ، سیاسی اور اجتماعی امور کی رہنمائی ہوتی ہے
رانا اعجاز حسین چوہان جمعہ 28 جون 2019
(جاری ہے)
اور دوسرا مادی و کثافتی جو ظلماتی اور کثیف پہلو ہے۔
ملکوتی و روحانی پہلو کا تقاضا الله تعالیٰ کی عبادت اور اس کا ذکر جیسے مقدس افعال و اعمال ہیں، انہی سے اس پہلو کی تربیت و تکمیل ہوتی ہے اور انہی کی وجہ سے انسان الله تعالیٰ کی خاص رحمت و محبت کا مستحق قرار پاتاہے، اور ان مبارک افعال و اعمال کے خاص مراکز مساجد ہیں جو ہر وقت ذکروعبادت سے معمور رہتی ہیں اور اس کی وجہ سے ان کو ”بیت الله“ سے ایک خاص نسبت ہے اس لئے انسانی بستیوں اور آبادیوں میں سے الله تعالیٰ کی نگاہ میں سب سے زیادہ محبوب یہ مسجدیں ہی ہیں۔ جبکہ بازار اور منڈیاں اپنے اصل موضوع کے لحاظ سے انسانوں کی مادی وکثافتی تقاضوں اور نفسانی خواہشوں کے مراکز ہیں اور وہاں جاکر انسان عموماً خدا سے غافل ہوجاتے ہیں اور ان کی فضا اس غفلت اور منکرات و معصیات کی کثرت کی وجہ سے ظلماتی اور مکدر رہتی ہے، اس لئے وہ الله تعالیٰ کی نگاہ میں انسانی آبادیوں کا سب سے زیادہ مبغوض حصہ ہیں۔ حدیث بالا کی اصل روح اور منشا یہ ہے کہ اہل ایمان کو چاہیے کہ وہ مسجدوں سے زیادہ سے زیادہ تعلق رکھیں اور ان کو اپنا مرکز بنائیں اور منڈیوں اور بازاروں میں صرف ضرورت سے جائیں ،اور ان سے دل نہ لگائیں اور وہاں کی آلودگیوں سے مثلاً جھوٹ، فریب اور بددیانتی سے اپنی حفاظت کریں،ان حدود کی پابندی کے ساتھ بازاروں سے تعلق رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔ بلکہ ایسے سوداگروں اور تاجروں کو خود سرکاردوعالم صلی الله علیہ والہ وسلم نے جنت کی بشارت سنائی ہے جو الله تعالیٰ کے احکام اور اصول دیانت و امانت کی پابندی کے ساتھ تجارتی کاروبار کرتے ہیں اور یہ بالکل ایسا ہی ہے جیسا کہ بیت الخلاء غلاظت اور گندگی کی جگہ ہونے کی وجہ سے اگرچہ اصلاً سخت ناپسندیدہ مقام ہے لیکن ضرورت کے مطابق اس سے بھی تعلق رکھا جاتا ہے بلکہ وہاں کے آنے جانے میں اور قضاء حاجت میں اگر بندہ الله تعالیٰ کے احکام اورسرکاردوعالم صلی الله علیہ وسلم کی ہدایات و سنن کا لحاظ رکھے تو بہت کچھ ثواب بھی کما سکتا ہے۔اسلامی شریعت میں اس اجتماعی نظام کا ذریعہ مسجد اور جماعت کو بنایا گیا ہے، ذرا سا غورکرنے سے ہر شخص سمجھ سکتا ہے کہ اس امت کی دینی زندگی کی تشکیل و تنظیم اور تربیت و حفاظت میں مسجد اور جماعت کا کتنا بڑا دخل ہے اس لئے سرکاردوعالم صلی الله علیہ والہ وسلم نے ایک طرف تو جماعتی نظام کے ساتھ نماز ادا کرنے کی انتہائی تاکید فرمائی اور ترک جماعت پر سخت سے سخت وعیدیں سنائیں اور دوسری طرف آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مساجد کی اہمیت پر زور دیا اور کعبة الله کے بعد بلکہ اسی کی نسبت سے ان کو بھی ”خدا کا گھر“ اور امت کا دینی مرکز بنایا اور ان کی برکات اور الله تعالیٰ کی نگاہ میں ان کی عظمت و محبوبیت بیان فرما کر امت کو ترغیب دی کہ ان کے جسم خواہ کسی وقت کہیں ہوں لیکن ان کے دلوں اور ان کی روحوں کا رخ ہر وقت مسجد کی طرف رہے، اسی کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مساجد کے حقوق اور آداب بھی تعلیم فرمائے۔ حضرت ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ سرکاردوعالم صلی الله علیہ والہ وسلم کا فرمان عظیم ہے کہ سات قسم کے آدمی ہیں جنہیں الله تعالیٰ اپنی رحمت کے سایہ میں جگہ دے گا۔ قیامت کے دن جبکہ اس کے سایہ رحمت کے سوا کوئی دوسرا سایہ نہ ہوگا، ایک عدل و انصاف سے حکمرانی کرنے والا حاکم و عادل بادشاہ، دوسرا وہ جوان جس کی نشودنما الله تعالیٰ کی عبادت میں ہوئی (یعنی جو بچپن سے عبادت گزار تھا اور جوانی میں بھی عبادت گزار رہا اور جوانی کی مستیوں نے اسے غافل نہیں کیا)، تیسرا وہ مرد موٴمن جس کا حال یہ ہے کہ مسجد سے باہر جانے کے بعد بھی اس کا دل مسجد ہی سے کی طرف رہتا ہے جب تک کہ پھر مسجد میں نہ آجائے، اور چوتھے وہ دو آدمی جنہوں نے الله کے لئے باہم محبت کی اور پھر اسی پر جڑے رہے اور اسی پر الگ ہوئے (یعنی ان کی محبت صرف منہ دیکھنے کی محبت نہیں جیسا کہ اہل دنیا کی محبتیں ہوتی ہیں، بلکہ ان کا حال یہ ہے کہ جب یکجا اور ساتھ ہیں تب بھی محبت ہے اور جب ایک دوسرے سے الگ اور غائب ہوتے ہیں تب بھی ان کے دل ا للہ تعالیٰ کی محبت سے لبریز ہوتے ہیں)، پانچواں خدا کا وہ بندہ جس نے الله کو یاد کیا تنہائی میں تو اس کے آنسو بہہ پڑے، اور چھٹا وہ مردِ خدا جسے حرام کی دعوت دی کسی ایسی عورت نے جو خوبصورت بھی ہے اور صاحب وجاہت و عزت بھی، تو اس بندے نے کہا کہ میں اللہ سے ڈرتا ہوں اس لئے حرام کی طرف قدم نہیں اٹھا سکتا) ، اور ساتواں وہ شخص جس نے الله کی راہ میں کچھ صدقہ کیا اور اس قدر چھپا کر کیا کہ گویا اس کے بائیں ہاتھ کو بھی خبر نہیں کہ اس کا دایاں ہاتھ الله کی راہ میں کیا خرچ کررہا ہے اور کس کو دے رہا ہے“۔(بخاری شریف) اس حدیث مبارکہ میں تیسرے نمبر پر اس شخص کو الله تعالیٰ کے سایہ رحمت کی بشارت سنائی گئی ہے جس کا حال یہ ہو کہ مسجد سے باہر ہونے کی حالت میں بھی اس کا دل مسجد کی طرف متوجہ ہے، بے شک موٴمن کا حال یہی ہونا چاہیے۔ الله تعالیٰ ان سات باتوں میں سے کوئی نہ کوئی بات ہمیں بھی نصیب فرمائے کیونکہ بندہ صبح یا شام جس وقت بھی اور دن میں جتنی مرتبہ بھی خدا کے گھر میں (یعنی مسجد میں) حاضر ہوتا ہے رب کریم اس کو اپنے عزیز مہمان کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔صحابہ کرام کے دور میں جتنے اہم اعلان ، فیصلے اور مشاورتیں ہوئی تھیں ان کاا علان مسجد میں ہی ہوتا تھا۔ اس سے اندازہ کیجیے کہ صحابہ کرام کو مسجد سے کتنا انس تھا او ران کے دلوں میں اس کی کتنی اہمیت تھی۔ بلاشبہ مسجدیں الله کا گھر اورسکون و راحت کا مرکز ہیں اور ان میں حاضر ہونے والے اہل ایمان الله تعالیٰ کے ملاقاتی اور مہمان ہیں۔ اللہ پاک اپنے خاص فضل و رحمت سے ہمیں مساجد میں دل لگانے والا بنائے ، آمین۔
Browse More Islamic Articles In Urdu
ام المومنین حضرت ام حبیبہ بنت ابو سفیان رضی اللہ عنہا
ummul momineen hazrat umm habiba bint abu sufyan RA
ولادت باسعادت مدینہ علم کا دروازہ۔مولا علی رضی اللہ عنہ
Wiladat Basadat Madina Ilam Ka Darwaza - Maula Ali RA
اسلام کا تیسرا اہم رکن زکوٰة
Islam Ka Teesra Ehem Rukan Zakat
شب قدر۔ فضائل مسائل
Shab e Qadar - Fazail Masail
رمضان کا عشرہ مغفرت !
Ramzan Ka Ashra Maghfirat
جابر ابن حیان
Jabir ibn Hayyan
شب برات کی عظمت وفضیلت
Shab e Barat Ki Azmat O Fazeelat
شعبان المعظم استقبال رمضان کا مہینہ
Shaban Al Muazzam
حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہ کی شادی
Hazrat Fatima RA Ki Shaadi
زکوۃ ادا نہ کرنے کا گناہ
Zakat Ada Naa Karne Ka Gunah
سورۂ اخلاص کا اجر وثواب
Sorah Ikhlas ka Ajar o Sawab
میرے آقا ﷺ کا جانثار ساتھی ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ
Meere Aaqa SAW Ka Jan Nisar Saathi