Open Menu

Moay Mubarak Ki Barkat - Article No. 1081

Moay Mubarak Ki Barkat

موئے مبارک کی برکت - تحریر نمبر 1081

جنگ یرموک میں حضرت خالدبن ولید رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ٹوپی کہیں گم ہوگئی ۔ حضرت خالدبن ولید رضی اللہ تعالیٰ عنہ بہت پریشان ہوئے ۔ آپ نے اپنے ساتھیوں کو حکم دیا ۔

بدھ 1 فروری 2017

صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین :
جنگ یرموک میں حضرت خالدبن ولید رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ٹوپی کہیں گم ہوگئی ۔ حضرت خالدبن ولید رضی اللہ تعالیٰ عنہ بہت پریشان ہوئے ۔ آپ نے اپنے ساتھیوں کو حکم دیا ۔
اس ٹوپی کی تلاش کیا جائے ۔
لوگ بہت دیر تک اس ٹوپی کو ڈھونڈتے رہے مگر ٹوپی نہ ملی ۔ حضرت خالد بن ولید رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی پریشانی بڑھتی چلی جارہی تھی ۔
آپ نے حکم دیا :
اس ٹوپی کو ہر قیمت پر تلاش کیا جائے ۔
سب لوگ پوری تندہی سے ٹوپی کی تلاش میں لگ گئے ۔ بہت دیر ڈھونڈنے کے بعد آخر کا رٹوپی مل گئی ۔ لوگ ٹوپی کو دیکھ کر بڑے حیرت زدہ ہوئے ۔ کیونکہ ٹوپی بڑی پرانی اور بوسیدہ تھی ۔ وہ بڑی حیرت سے ٹوپی لے کر حضرت خالد بن ولید رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئے اور عرض کی :
یا حضرت ، اتنی پرانی اور خستہ حال ٹوپی کے لئے اس قدر پریشان ہونے کی کیا ضرورت تھی ۔

(جاری ہے)

اس میں ایسی کون سی خاص بات تھی جو آپ نے اس کے لئے اتنی تگ ودوفرمائی ۔
حضرت خالدبن ولید رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا :
ایک مرتبہ حضورنبی کریم ﷺ نے عمرہ ادا فرمایا تھا اور اپنے سرمبارک کے موئے مبارک اتروائے تھے ۔ لوگوں نے موئے مبارک لینے میں جلدی کی اور میں نے پیشانی مبارک کے موئے شریف لینے میں سبقت کی ۔ اس کے بعد حضور نبی کریم ﷺ نے ان موئے مبارک کو اس ٹوپی میں محفوظ فرما کر مجھے عنایت فرمادیا۔ اس کے بعد میں جس جنگ میں بھی شریک ہوا یہ ٹوپی میرے ساتھ رہی اور اللہ تعالیٰ نے اس کی برکت سے ہر مرتبہ مجھے فتح ونصرت عطا فرمائی۔

Browse More Islamic Articles In Urdu