Open Menu

Mohabbat - Article No. 1100

Mohabbat

محبت - تحریر نمبر 1100

ایک دفعہ ایک عورت کا بچہ گم ہوگیا ۔ وہ اسے قافلے میں ڈھونڈتی پھر رہی تھی ۔ وہ ایک ایک آدمی سے بچے کے بارے میں پوچھتی بالآخر اس کا کھویا ہوا جگر گوشہ مل گیا۔

جمعرات 16 فروری 2017

ایک دفعہ ایک عورت کا بچہ گم ہوگیا ۔ وہ اسے قافلے میں ڈھونڈتی پھر رہی تھی ۔ وہ ایک ایک آدمی سے بچے کے بارے میں پوچھتی بالآخر اس کا کھویا ہوا جگر گوشہ مل گیا ۔ اس نے لپک کر اسے سینے سے لگا لیا مگر اسے یقین نہ آتا تھا۔ وہ بار بار اس کا منہ دیکھتی اور خوب پیار کرتی ۔ ہر شخص اس کی کیفیت سے متاثر ہورہاتھا ۔
عین اس وقت آپ ﷺ صحابہ کرام رضی اللہ عنہ سے مخاطب ہوئے اور فرمایا۔

(جاری ہے)

کیا خیال ہے تمہارا ؟ یہ عورت اپنے بچے کو آگ میں ڈال سکتی ہے ؟ سب نے عرض کی ۔ نہیں یہ ایسا ہرگز نہیں کرسکتی کیونکہ اسے اپنے بیٹے سے بے پایاں محبت ہے ۔
آپ ﷺ نے یہ سن کرفرمایا۔ اللہ تعالیٰ کو اپنے بندوں سے اس سے کئی گنا زیادہ محبت ہے ، وہ ہرگز نہیں چاہتا کہ اس کے بندے دوزخ کی آگ میں جلیں ۔
طویل سے طویل تقریر بھی محبت الٰہی کے بارے میں وہ اثر پیدا نہیں کرسکتی تھی جو آپ ﷺ کے اس فقرے نے اس نفسیاتی ماحول میں پیدا کیا ۔

Browse More Islamic Articles In Urdu