Open Menu

Naiki Main Sabqat - Article No. 1078

Naiki Main Sabqat

نیکی میں سبقت - تحریر نمبر 1078

مدینہ طیبہ میں ایک بوڑھی عورت رہتی تھی ۔ یہ بے چاری نابینا تھی۔ اس کا کوئی بھی رشتہ دار یا عزیز نہیں تھا جو اس کے گھر کاکام کاج کرتا ۔ حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو اس بڑھیا کے حال کا پتہ چلا تو آپ نے

پیر 30 جنوری 2017

حکایت صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہ :
مدینہ طیبہ میں ایک بوڑھی عورت رہتی تھی ۔ یہ بے چاری نابینا تھی۔ اس کا کوئی بھی رشتہ دار یا عزیز نہیں تھا جو اس کے گھر کاکام کاج کرتا ۔ حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو اس بڑھیا کے حال کا پتہ چلا تو آپ نے ہرروز رات کے وقت اس بوڑھی عورت کے گھرجانا شروع شروع کردیا۔ آپ وہاں جا کر اس بڑھیا کا سارا کام کاج کرتے ، اس کے لیے کھانے کابندوبست کرتے ، صفائی ستھرائی کرتے اور پھر کنویں سے پانی بھر کربھی لے کرآتے تھے ۔

ایک روز حسب معمول حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ رات کو جب بڑھیا کے گھر پہنچے تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ بڑھیا کے گھر کا سارا کام کوئی ان سے پہلے ہی کرکے جا چکا تھا۔ آپ خاموشی سے واپس آگئے ۔

(جاری ہے)

دوسرے دن آپ پھر تشریف لے گئے تو پھر ان سے پہلے ہی کوئی سارا کام کرکے جاچکا تھا۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بڑے حیران تھے کہ وہ کون شخص ہے جو یہ کام ان سے پہلے ہی کرکے چلا جاتا ہے ۔


چند دن اسی طرح گزرگئے ۔ آخر حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو تجسس پیدا ہوا کہ اس شخص کا کھوج لگانا چاہیے جو اس نیکی کے کام میں ہر روز ان پر سبقت لے جاتا تھا۔
اگلے روز حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ وقت سے کافی پہلے بڑھیا کے گھر کے قریب جاکر چھپ گئے اور اس شخص کاانتظار کرنے لگے جو ان سے پہلے ہی یہ کام کرکے چلا جاتا تھا۔ ابھی تھوڑی دیر ہی گزری تھی کہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ایک شخص کوآتے دیکھا ۔ وہ شخص آیا اور آکر خاموشی سے بڑھیا کے کام کرنے لگا۔
حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ یہ دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے کہ شخص کوئی عام شخص نہیں تھا بلکہ اس وقت کے خلیفہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ تھے ۔

Browse More Islamic Articles In Urdu