Open Menu

Qabool E Islam Se Pehlay - Article No. 1075

Qabool E Islam Se Pehlay

قبول اسلام سے پہلے - تحریر نمبر 1075

قبول اسلام سے پہلے اپنی ساری اسلام دشمنی کے باوجود حضرت عمررضی اللہ عنہ دل کے نرم تھے اور انصاف کے باب میں بڑے نازک احساسات رکھتے تھے۔

منگل 24 جنوری 2017

قبول اسلام سے پہلے اپنی ساری اسلام دشمنی کے باوجود حضرت عمررضی اللہ عنہ دل کے نرم تھے اور انصاف کے باب میں بڑے نازک احساسات رکھتے تھے ۔

(جاری ہے)

اُن کی نرمی کی ایک مثال تو یہ ہے کہ ان کی بہن اپنے شوہر کو بچانے کے لیے اٹھتی ہیں اور انھیں مارمار کے لہولہان کردیتے ہیں لیکن جب بہن کے جسم سے خون بہتے دیکھتے ہیں توان کاسارا غصہ ندامت سے بدل جاتا ہے اور ندامت ان کا ہاتھ پکڑلیتی ہے اور یہ ہرطاقت ور جوشیلے آدمی کی خصوصیت ہے کہ جب وہ طاقت کے بل پر اپنے آپ کوحداعتدال سے متجاوز ہوتے دیکھتا ہے تو اس کی پیشانی عرق ندامت سے ترہوجاتی ہے ۔

دوسری مثال جس سے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی رقت قلب پوری شان کے ساتھ نمایاں ہوجاتی ہے ، ان کی گفتگو ہے جوام عبداللہ رضی اللہ عنہ بنت ابی حشمہ سے اس دن ہوئی تھی جب وہ دوسرے مسلمانوں کے ساتھ حبشہ کی طرف ہجرت کرنے کی تیاریاں کررہی تھیں ۔ ام عبداللہ رضی اللہ عنہ کے دل پر اس وقت کااتنا اثر ہوا کہ اپنے شوہر کی واپسی پر ان سے کہا : اگرتم ابھی عمر رضی اللہ عنہ کی رقت اور دل سوزی کودیکھتے توان کے اسلام کی تمنا کرنے لگتے ۔ ان تمام باتوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ بعد کو اسلام قبول کرنے والے تھے ۔

Browse More Islamic Articles In Urdu