Open Menu

Qroone Wasta Me Europe Ke Siyasi Hiyat (Spain) - Article No. 1282

Qroone Wasta Me Europe Ke Siyasi Hiyat (Spain)

قرونِ وُسطی میں یورپ کی سیاسی ہیئت ۔۔۔(سپین) - تحریر نمبر 1282

جب 711 میں طارق جبرالٹر پہ اترا تو اس وقت سپین پر غربی گاتھ کی حکومت تھی روڈرک جو اس شاخ کا آخری بادشاہ تھا طارق سے شکست کھاکر بھاگا اور دریائے دادی الکبیر کو عبور کرتے ہوئے ڈوب گیا

ہفتہ 6 جنوری 2018

سپین:
جب 711 میں طارق جبرالٹر پہ اترا تو اس وقت سپین پر غربی گاتھ کی حکومت تھی روڈرک جو اس شاخ کا آخری بادشاہ تھا طارق سے شکست کھاکر بھاگا اور دریائے دادی الکبیر کو عبور کرتے ہوئے ڈوب گیا اسلامی فوجیں نہ صرف سپین پہ چھاگئیں بلکہ فرانس میں ٹورس تک جاپہنچیں جو پیرس سے اندازاً 180 میل جنوب مغرب میں واقع ہے البتہ چندسردار شمالی پہاڑوں میں چھپ گئے ا وروہاں انہوں نے چھوٹی چھوٹی ریاستیں بنالیں جن میں سے اراگان اور قسطیلہ خصوصیت سے قابل ذکر ہیں انہی ریاستوں نے آٹھ سو سال بعد اسلامی حکومت کوختم کیا تھا اور تمام مسلمانوں کو سپین سے نکال دیا تھا۔
ابتدا میں ان ریاستوں کا تسلط چند بستیوں پہ تھا رفتہ رفتہ انہوں نے اسلامی سپین کے ملحقہ علاقے ہتھیالیے اورتیر ہویں صدی میں یہ خاصی طاقت بن گئے۔

(جاری ہے)


تیرہویں صدی میں اراگان کے بادشاہ:
۱۔پیٹر سوم: 1276 ۔۔۔۔۔1285
۲۔انفونسوسوم: 1285 ۔۔۔۔۔1291
۳۔جیمز د وم: 1291 ۔۔۔۔۔1327
۴۔انفونسو۔چہارم: 1328 ۔۔۔۔۔1336
۵۔پیٹر۔

چہارم: 1336 ۔۔۔۔۔1387
تیرہویں صدی میں قسطیلہ کے بادشاہ:
۱۔الفونسو۔دہم: 1252 ۔۔۔۔۔1284
۲۔سانچو۔چہارم: 1284 ۔۔۔۔1312
۳۔الفونسو۔یازوہم: 1312 ۔۔۔۔1350
۴۔پیٹر۔ظالم: 1350 ۔۔۔۔1368
۵۔ہنری: 1368 ۔۔۔۔۔1379
۶۔جان۔اول: 1379 ۔۔۔۔۔1390
۷۔ہنری۔سوم: 1390 ۔۔۔۔۔1406
۸۔جان دوم: 1406 ۔۔۔۔۔
1454
مارٹن بے اولاد مرگیا اور امرائے دربار نے قسطیلہ کے فرد ینان کو اراگان کا بادشاہ بنالیا۔
جان دوم بچہ تھا اس لیے اس کا چچا فردینان کا روبار سلطنت چلاتا رہا،
۹۔ہنری۔چہارم: 1454 ۔۔۔۔۔1474
۱۰۔ایزیبلا:یہ 1474 میں تخت نشین ہوئی اراگان کے بادشاہ فردینان سے شادی کرلی اور یہ دونوں سلطنتیں ایک ہوگئیں۔
فرینان اورایزابلا نے مل کر مسلمانوں سے تمام علاقے چھین لیے اور1492 میں اسلامی سلطنت کا خاتمہ ہوگیا فردینان کی وفات 1516 میں ہوئی تھی اس کے بعد:
۱۔
چارلس۔پنجم: 1516 ۔۔۔۔۔1556
۲۔فلپ۔دوم: 1556 ۔۔۔۔۔1598
۳۔فلپ۔سوم: 1598 ۔۔۔۔۔1621
۴۔فلپ۔چہارم: 1621 ۔۔۔۔۔1665
۵۔چارلس۔دوم: 1665 ۔۔۔۔۔1700
۶۔فلپ۔پنجم: 1700 ۔۔۔۔۔1746
۷۔فردینان۔ششم: 1746 ۔۔۔۔۔1759
۸۔چارلس۔سوم: 1759 ۔۔۔۔۔1788
۹۔چارلس۔چہارم: 1788 ۔۔۔۔۔1808
۱۰۔نپولین شاہ فرا نس: 1808 ۔۔۔۔۔1812
۱۱۔فردینان۔ہفتم: 1812 ۔۔۔۔۔1823
۱۲۔ایزابلا۔دوم: 1823 ۔۔۔۔۔1868
اس کے بعد جہموریت قائم ہوگی درمیان میں کبھی کبھی ملوکیت بھی سر اٹھاتی رہی لیکن کامیاب نہ ہوسکی 1936 میں جنرل فرانکو جہموریہ سپین کے صدر بن گئے۔سپین کے اسلامی سلاطین کے جدا اوِل باب سوم میں ملاحظہ فرمائیے۔

Browse More Islamic Articles In Urdu