Open Menu

Rozay Ki Halat Mein Biwi Sy Qurbat, Toothpaste Ka Istemal, Napaki Ki Halat Mein Roza Rakhna Aur Deegar - Article No. 1891

Rozay Ki Halat Mein Biwi Sy Qurbat, Toothpaste Ka Istemal, Napaki Ki Halat Mein Roza Rakhna Aur Deegar

روزے کی حالت میں بیوی سے قربت، ٹوتھ پیسٹ کااستعمال، ناپاکی کی حالت میں روزہ رکھنا اور دیگر۔۔ - تحریر نمبر 1891

اگر روزہ دار بھول کر کچھ کھا پی لے یا بھولے سے صحبت ہو جائے تو اس کا روزہ نہیں گیا

جمعرات 31 مئی 2018

روزے کی حالت میں بیوی سے قربت، ٹوتھ پیسٹ کااستعمال، ناپاکی کی حالت میں روزہ رکھنااور دیگر۔۔ جن چیزوں سے روزہ نہیں ٹوٹتا, روزہ میں کچھ باتیں ایسی ہیں کہ نہ ان سے روزہ ٹوٹتا ہے اور نہ مکروہ ہوتا ہے۔ ان باتوں کو یاد رکھنا چاہئے۔ بعض حضرات محض اپنی عقل وفہم سے یہ سمجھتے ہیں کہ روزہ ٹوٹ گیا پھر قصداََ کھا پی لیتے ہیں۔حالانکہ اس صورت میں مسئلہ یہ ہے کہ اگر مسئلہ جانتے ہوئے بھول کر کھاناکھانے کے بعدعمداََ جماع کرنے کی صورت میں کفارہ بھی لازم ہو گا، اور محض کھانا کھانے کی صورت میں صرف قضاءہی ہے۔
(بہشتی زیور حصہ ۱۱ص۴۰۱) بھول سے کھانا اور صحبت کرنا, اگر روزہ دار بھول کر کچھ کھا پی لے یا بھولے سے صحبت ہو جائے تو اس کا روزہ نہیں گیا اگر بھول کر پیٹ بھر کے کھا پی لے تب بھی روزہ نہیں ٹوٹتا، نیزاگر بھول کر کئی مرتبہ بھی کھا پی لیا تب بھی روزہ نہیں گیا۔

(جاری ہے)

(بہشتی زیورحصہ ۳ ص ۴۱ بحوالہ قدوری ص ۵۴) ٹوتھ پیسٹ یا ٹوتھ پاﺅ ڈر کا استعمال, روزے کی حالت میں فقہاءاحناف نے مسواک کی اجازت دی ہے چاہے وہ خشک لکڑی کی ہو جس میں ایک گونہ ذائقہ ہوتا ہے ، لیکن ٹوتھ پیسٹ یا ٹوتھ پاﺅڈر کا حال اس سے مختلف ہے اس میں بہت محسوس ذائقہ ہوتا ہے، مسواک کا نہ اس پر اطلاق ہوتا ہے اور نہ مسواک کی سنت ادا کرنے کے لیے اس کی ضرورت ہے اس لیے کسی ضرورتِ شدید کے بغیر اس کا استعمال کراہت سے خالی نہ ہوگا، ہاں عذر کی بنا ءپر کیا جا سکتا ہے۔

(جدید فقہی مسائل ج ۱ ص ۲۰۱) روزے کی حالت میں بیوی سے بوس و کنار, سوال: کیا روزے کی حالت میں بیوی سے بوس و کنار جائز ہے ؟ جواب: یہ امور جائز ہیں مگر جو ان آدمی ایسا فعل روزے کی حالت میں نہ کرے جس میں خوف ہے کہ وہ جماع کی طرف راغب کر دے گا۔ (فتاویٰ دارالعلوم ج ۶ ص ۲۱۴ بحوالہ ہدایہ ج ۱ ص ۹۹۱)

Browse More Islamic Articles In Urdu