- Home
- Islam
- Prayer Timings
- Ramadan
- Quran Kareem
- Hadith
- Hajj/Umrah
- Muslim Calandar
- Islamic Info
-
Naats
- Famous Naat Khawan
- Atif Aslam Naats
- Junaid Jamshed Naats
- Amir Liaquat Hussain Naats
- Abdul Rauf Rufi Naats
- Siddique Ismail Naats
- Yousaf Memon Naats
- Shehbaz Qamar Fareedi Naats
- Amjad Sabri Naats
- Khursheed Ahmed Naats
- Marghoob Hamdani Naats
- Waheed Zafar Qasmi Naats
- Owais Raza Qadri Naats
- Fasih Ud Din Soherwardi Naats
- Sami Yusuf Naats
- Listen Urdu Naats
- Arabic Naats MP3
- 12 Rabi-ul-Awal Naats MP3
- More
Shirk Ab Se Bara Gunah - Article No. 3185
شرک سب سے بڑا گناہ…! - تحریر نمبر 3185
کائنات کی ہر شے کو اللہ تعالیٰ نے پیدا کیا وہی ہماری زندگی موت، معاش و معاد، تقدیر وتدبیر، عقل وفہم، عزت و ذلت، دکھ سکھ، غرض سب پر مختار کل ہے، وہی خالق وہی مالک ہے ، اس کے علاوہ کوئی معبود نہیں ،اسی کے حضور سب کو پیش ہونا ہے
رانا اعجاز حسین چوہان جمعہ 21 جون 2019
(جاری ہے)
حضرت معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دس باتوں کی وصیت کی ان میں سے ایک بات یہ ہے کہ ”اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک نہ کر، اگرچہ تو مارا جائے یا جلایا جائے“۔ اس حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہایت ضروری دس وصیتیں ارشاد فرمائی ہیں جن میں سے ایک آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمائی کہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ خواہ توحید پرستی کی وجہ سے کتنی ہی اذیتیں اور تکلیفیں پہنچائی جائیں یہاں تک کہ کوئی مار ہی کیوں نہ ڈالے یا زندہ ہی کیوں نہ جلادے۔ خاتم النبین صلی اللہ علیہ وسلم کے دنیا میں تشریف لانے سے قبل بھی جس قدر اللہ تعالیٰ کے نبی اور پیغمبر آئے سب نے اپنی قوموں کو شرک اور بت پرستی سے روکا، انہیں جہالت سے نکالا اور علم کا نور دیا، کفر کی تاریکیوں سے نکال کر ایمان کی روشنی دکھائی، معبود باطل کی پرستش کی بجائے ایک اللہ کی عبادت کرنے کی تلقین کی، انکار وسرکشی کی راہ سے ہٹا کر اطاعت اور فرمانبرداری کی ہدایت کی۔ حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر حضرت عیسیٰ علیہ السلام تک سب کے سب یہی تعلیم دیتے رہے کہ اللہ ایک ہے اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ مانو صرف اسی کو قادر مطلق حاضر وناظر زندہ و قائم سمجھو لیکن اکثر لوگ اپنے باپ دادا کی راہ چھوڑنے پر تیار نہ ہوئے وہ برابر شرک اور بت پرستی کے باطل عقیدوں میں مبتلا رہے،بالآخر سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اللہ ربّ العزت نے آپ صلی اللہ علیہ و سلم پر قرآن مجید نازل فرمایا جو کتاب ہدایت ہے، آپ نے لوگوں کو گمراہی سے روکا سیدھا راستہ دکھایا اور سب سے بڑی غلطی یعنی بت پرستی سے باز کیا، ایک ربّ کو ماننے پر زور دیا اور بتایا کہ تمام گناہ کچھ نہ کچھ سزا بھگتنے پر معاف ہوجائیں گے لیکن شرک کسی قیمت پر معاف نہیں کیا جائے گا۔
توحید پرستی پر اس قدر زور اس لیے دیا گیا کہ انسانی زندگی کے ساتھ اس کا گہرا تعلق ہے۔ اعلیٰ اخلاق، صالح اعمال، نیک اقوال اور منصفانہ معاملات صرف اسی عقیدے پر مبنی ہیں، نیکی کی جزا اور بدی کی سزا کا خیال اور مشکلات میں سہارے کی امید صرف اسی عقیدے پر قائم ہے۔ احسان کی طرف رغبت اور ظلم سے نفرت آخرت کا خوف اور رحمت کی امید اسی عقیدے سے وابستہ ہے۔ آخرت میں سرخروئی اور کامیابی اسی پر منحصر ہے۔ اگر یہ عقیدہ موجود نہ ہوتو دنیا فتنہ وفساد، ہنگامہ وخونریزی خود غرضی، مطلب پرستی ،لوٹ مار اور لڑائی جھگڑے کا گھر بن جائے۔ان حالات کے پیش نظر توحید کا عقیدہ قائم رکھنا ضروری ہے خواہ دین و ایمان کے دشمن توحید کے ماننے والوں کو سخت سے سخت سزائیں کیوں نہ دیں ،مار ڈالنے کی دھمکی دیں، آگ میں ڈال دیں، سلگتے ہوئے کوئلوں پر لٹا دیں توحید کو چھوڑنا ہرگز ہرگز جائز نہیں کیونکہ زندگی اسی سے قائم ہے لیکن اگر انسان کا ایمان نہیں اور ایمان کی بنیاد توحید پر نہیں تو زندگی کسی کام کی نہیں اور یہ آخرت میں جہنم کا ایندھن بنے گا۔ بلاشبہ شرک تمام بدیوں کی جڑ، تمام گناہوں کا منبع اور تمام گمراہیوں کا آغاز ہے اس سے انسان کے اعتقادات ناقص ہوجاتے ہیں افعال و اعمال ادھورے رہ جاتے ہیں۔ اخلاق و اطوار گندے ہوجاتے ہیں اور سرتاپا زندگی غلاظت اور آلودگی میں غرق ہوجاتی ہے۔انسان جب شرک کا مرتکب ہوتا ہے تو اس کی مثال ایسی ہے جیسے وہ ایک کشتی میں سوار ہونے کی بجائے کئی کشتیوں میں سوار ہوا اور ظاہر ہے کہ یہ حالت ہمیشہ ناپائیدار اور برباد کرنے والی ہے اس سے پریشانیوں میں اضافہ ، زندگی اجیرن، اور چین اور اطمینان دور بھاگتاہے۔ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے اعتقادات اور اعمال کا جائزہ لیں اور دیکھیں کہ ہمارے اقوال و افعال میں کہیں شرک کا عنصر تو موجود نہیں ،تاکہ اس سب سے بڑے گناہ سے خود کوبچایا جاسکے ۔
Browse More Islamic Articles In Urdu
ام المومنین حضرت ام حبیبہ بنت ابو سفیان رضی اللہ عنہا
ummul momineen hazrat umm habiba bint abu sufyan RA
ولادت باسعادت مدینہ علم کا دروازہ۔مولا علی رضی اللہ عنہ
Wiladat Basadat Madina Ilam Ka Darwaza - Maula Ali RA
اسلام کا تیسرا اہم رکن زکوٰة
Islam Ka Teesra Ehem Rukan Zakat
شب قدر۔ فضائل مسائل
Shab e Qadar - Fazail Masail
رمضان کا عشرہ مغفرت !
Ramzan Ka Ashra Maghfirat
جابر ابن حیان
Jabir ibn Hayyan
شب برات کی عظمت وفضیلت
Shab e Barat Ki Azmat O Fazeelat
شعبان المعظم استقبال رمضان کا مہینہ
Shaban Al Muazzam
حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہ کی شادی
Hazrat Fatima RA Ki Shaadi
زکوۃ ادا نہ کرنے کا گناہ
Zakat Ada Naa Karne Ka Gunah
سورۂ اخلاص کا اجر وثواب
Sorah Ikhlas ka Ajar o Sawab
میرے آقا ﷺ کا جانثار ساتھی ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ
Meere Aaqa SAW Ka Jan Nisar Saathi