Open Menu

Soora Alkosar Nazil Honay Par - Article No. 1134

Soora Alkosar Nazil Honay Par

سورہٴ الکوثر نازل ہونے پر - تحریر نمبر 1134

حضرت انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ : ایک روز رسول اللہ ﷺ ہمارے ساتھ تشریف فرما تھے ۔ اچانک آپ ﷺ پر غنودگی سی طاری ہوئی ۔ پھر آپ ﷺ نے مسکراتے ہوئے اپنا سرمبارک اُٹھایا ۔

جمعہ 7 اپریل 2017

حضرت انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ :
ایک روز رسول اللہ ﷺ ہمارے ساتھ تشریف فرما تھے ۔ اچانک آپ ﷺ پر غنودگی سی طاری ہوئی ۔ پھر آپ ﷺ نے مسکراتے ہوئے اپنا سرمبارک اُٹھایا ۔
ہم نے عرض کیا :
یارسول اللہ !آپ ﷺ کے مسکرانے کا سبب ؟
آپ ﷺ نے فرمایا :
ابھی مجھ پر سورہٴ الکوثر نازل ہوئی ہے ۔ پھر آپ ﷺ نے اس کی تلاوت فرمائی ۔

ترجمعہ: ”(شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے ۔

(جاری ہے)

بے شک ہم نے آپ ﷺ کو بہت کچھ عطا کیا ۔ لہٰذا آپ ﷺ اپنے رب کے لیے نماز پڑھیں اور اُسی کے لیے قربانی کریں ۔ بے شک آپ ﷺ کا دشمن ہی بے نام ونشان رہے گا )“۔
پھر فرمایا : تم لوگ جانتے ہو کوثر کیا ہے ؟
ہم نے عرض کیا : اللہ اور اس کا رسول ﷺ بہتر جانتے ہیں ۔
آپﷺ نے فرمایا : وہ نہر ہے جس کا میرے اللہ نے مجھ سے وعدہ فرمایا ہے ۔ وہ حوض کی طرح ہے قیامت کے دن میری اُمت اس کے قریب آئے گی ان کے پینے کے برتن ستاروں کی تعداد کے برابر ہوں گے ۔ (صحیح مسلم )

Browse More Islamic Articles In Urdu