Open Menu

Taif K Safar K Doran Main - Article No. 1186

Taif K Safar K Doran Main

طائف کے سفر کے دوران میں - تحریر نمبر 1186

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ جب نبی ﷺ طائف میں تھے تو آپ ﷺ نے فرمایا: ہم ان شاء اللہ کل یہاں سے چلیں گے۔ صحابہ کرام میں سے بعض نے کہہ دیا: ُُ”جب تک ہم طائف کو فتح نہ کر لیں،اس وقت تک واپس نہیں جائیں گے۔“

جمعہ 16 جون 2017

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ جب نبی ﷺ طائف میں تھے تو آپ ﷺ نے فرمایا:
ہم ان شاء اللہ کل یہاں سے چلیں گے۔
صحابہ کرام میں سے بعض نے کہہ دیا:
ُُ”جب تک ہم طائف کو فتح نہ کر لیں،اس وقت تک واپس نہیں جائیں گے۔“
نبی ﷺ نے فرمایا:
”اچھا پھر تم لوگ کل جنگ کرلینا۔

(جاری ہے)


اگلی صبح صحابہ کرام کو سخت لڑائی لڑنی پڑی،جس میں بہت سے صحابہ زخمی ہوگئے۔اس کے بعد پھر آپ ﷺ نے فرمایا:
”ان شاء اللہ ہم کل واپس چلیں گے۔“
اس مرتبہ صحابہ کرام خاموش رہے۔(کیونکہ ایک دن پہلے ہی انہوں نے مقابلے کا کہہ کر بہت نقصان اُٹھایا تھا۔)
صحابہ کرام کی اس خاموشی پر نبی ﷺ مسکرادیے۔

Browse More Islamic Articles In Urdu