عمران خان پرویز مشرف کی طرح مودی کا بھی پولنگ ایجنٹ تھا، بلاول بھٹو
جب تک ہمارے کشمیری بھائی بہن میرے ساتھ کھڑے ہیں تب تک کوئی پاکستان پیپلز پارٹی کو ختم نہیں کرسکتا،ہم کشمیر کی عوام کے رائے پر چلنے والے ہیں، اگر فیصلہ ہونا ہے تو یہاں کی عوام نے فیصلہ کرنا ہے، ہم کسی کی ڈکٹیشن پر نہیں چلیں گے،ہمیں آزاد کشمیر میں رہنے والوں کے حقوق کا سودا بھی روکنا ہے، یہاں کی عوام کو تبدیلی کی تباہی سے بچانا ہوگا،چیئر مین پیپلز پارٹی کا جلسے سے خطاب
جمعرات 8 جولائی 2021 17:32
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ختم ہونے کا دعویٰ کرنے والوں کا دھیان اس جلسے میں موجود عوام کے سمندر کی جانب دلانا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ جب تک ہمارے کشمیری بھائی بہن میرے ساتھ کھڑے ہیں تب تک کوئی پاکستان پیپلز پارٹی کو ختم نہیں کرسکتا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہاکہ اس خطے کی عوام نے 3 نسلوں سے ہمارے خاندان اور اس جماعت کا ساتھ دیا ہے اور اس جماعت نے بھی 3 نسلوں سے اس خطے کی عوام کا ساتھ دیا ہے۔انہوںنے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اقوام متحدہ، پاکستان اور بھارت میں کشمیری عوام کی آواز اٹھائی، انہوں نے ہمیں سکھایا تھا کہ اگر ہمیں ہزار سال جنگ لڑنا پڑے تو ہم کشمیری عوام کے لیے لڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو نے ہمیں سکھایا تھا کہ جہاں کشمیری بہن بھائیوں کا پسینہ گرے گا وہاں پیپلز پارٹی کے جیالے کا خون گرے گا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو ہر پاکستانی کے لیے ماں کی حیثیت رکھتی تھیں مگر اب ہماری بدقسمتی ہے کہ پاکستان کا وزیر اعظم کٹھ پتلی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ناجائز وزیر اعظم ہے، یہ کشمیر کے لیے بات بھی نہیں کرسکتا، کشمیر پر تاریخی حملہ ہو تو وزیر اعظم کہتا ہے کہ میں کیا کروں۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم ہمارے کشمیری بہن بھائیوں کی اٴْمیدوں کو پورا نہیں کرسکتے، ہر پاکستانی کا ایک ہی نعرہ ہے کہ کشمیر کا سودا نامنظور۔انہوں نے کہا کہ ہم کشمیر کی عوام کے رائے پر چلنے والے ہیں، اگر فیصلہ ہونا ہے تو یہاں کی عوام نے فیصلہ کرنا ہے، ہم کسی کی ڈکٹیشن پر نہیں چلیں گے۔انہوںنے کہاکہ کشمیر کی عوام حکم کرے کہ کل امن ہو تو ہم امن کروائیں گے، اگر آپ حکم دیں کہ کل جنگ کرو تو ہم سب جنگ کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نہ دہلی، نہ اسلام آباد کسی کا حکم نہیں مانتے صرف عوام کا حکم مانتے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ جیسے یہ وزیر اعظم، پرویز مشرف کا پولنگ ایجنٹ تھا ویسے ہی یہ نریندر مودی کا پولنگ ایجنٹ تھا۔انہوںنے کہاکہ ہم نریندر مودی کو دعوت دے کر اپنی شادیوں پر بلانے والا وزیر اعظم بھی نہیں چاہتے، جو کشمیر کی عوام کا دشمن ہے وہ میرا مخالف، میرا دشمن ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کی واحد جماعت ہے جو کشمیر کا کبھی سودا نہیں کرسکتی اور مودی کی آنکھوں میں آنکھیں دے کر جواب دے سکتی ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہمیں آزاد کشمیر میں رہنے والوں کے حقوق کا سودا بھی روکنا ہے، یہاں کی عوام کو تبدیلی کی تباہی سے بچانا ہوگا۔انہوںنے کہاکہ پورا پاکستان پہچان گیا ہے تبدیلی کا اصل چہرہ، مہنگائی، غربت اور بیروزگاری ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین سے پوچھیں کہ کس کے دور میں ان کی تنخواہوں میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا۔انہوں نے بتایا کہ ہم نے سپاہیوں کی تنخواہ میں 175 فیصد اضافہ کیا، آج بھی مہنگائی اور معاشی بحران ہے تب بھی مہنگائی اور معاشی بحران تھا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ مجھے بھاری اکثریت ملی تو یہاں کا جیالا وزیر اعظم منتخب کروں گا اور سب سے پہلے تنخواہ میں اضافہ کریں گے، پنشن میں اضافہ کریں گے اور نوجوانوں کو روزگار دلائیں گے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ جو آج کل احساس احساس کرتے ہیں، انہیں کوئی احساس نہیں، میں نے بجٹ بک کو پڑھا ہے اس میں کہیں احساس ذکر ہی نہیں، اگر ذکر ہے تو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا ذکر ہے۔انہوںنے کہاکہ آپ نام جو بھی رکھیں، ملک کی غریب عوام جانتی ہے کہ یہ شہید بی بی کا منصوبہ ہے۔متعلقہ عنوان :
ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد کی کاروائی،متعدد دکانداروں کو جرمانہ اور نوٹس جاری
بٹگرام میں جیب حادثے کا شکار، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
ایبٹ آباد، ریجنل سپورٹس آفس کے زیر اہتمام کرکٹ ٹورنامنٹ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ایبٹ آباد کا ریسکیو سٹیشن کا دورہ، آپریشنل سرگرمیوں کا جائزہ لیا
ڈائریکٹر پروبیشن اینڈ پیرول معلم جان کا اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل ایبٹ آباد کا دورہ
جناح انٹرنیشنل ہسپتال کے ایڈمنسٹریٹر حامد سعید حق اور ری ہیبلیٹیشن سائنسز کی ڈین شیریں زادہ خٹک کی ..
ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی ڈاکٹر امتیاز علی خان کا ایبٹ آباد جیل کا دورہ، میڈیکل لیب، لائبریری اور ..
ایبٹ آباد پولیس کی کارروائی ، منشیات فروش گرفتار، 503 گرام ہیروئن برآمد
افواج پاکستان قوم کے لئے قابل فخر ادارہ ہے،ایم پی اے آمنہ سردار
وفاقی محتسب کے آفیسر کا جی پی او ایبٹ آباد کینٹ کا اچانک معائنہ
ایبٹ آباد ، 9 مئی کی مناسبت سے استحکام پاکستان ریلی کا انعقاد
ایبٹ آباد۔سانحہ 9 مئی کےملوث کرداروں کو نشان عبرت بنایا جائے ،سید سلیم شاہ
ایبٹ آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا