سنٹرل جیل ہری پور کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ شبیر احمد ریٹائر ہوگئے

جمعرات 18 اپریل 2024 18:29

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) سنٹرل جیل ہری پور کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ شبیر احمد 38 سال سے زائد عرصے کی سروس کے بعد ریٹائر ہوگئے۔ شبیر احمد محکمہ جیل خانہ جات میں بطور وارڈر بھرتی ہوئے تھے اور ترقی کے منازل طے کر کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کی پوسٹ پر پہنچ کر ریٹائر ہوئے۔

(جاری ہے)

اُن کے اعزاز میں سپرنٹنڈنٹ جیل عمیر خان اور سٹاف کی جانب سے جمعرات کے روز الوداعی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں کمانڈنٹ پریزن سٹاف اکیڈمی امین شعیب اور ڈی آئی جی آفس کے سٹاف نے خصوصی شر کت کی۔تقریب کے دوران مقررین نے ریٹائر ہونے والے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کی محکمے کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور اُنہیں تحائف پیش کیے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں