یوم آزادی کو شان وشوکت اور دھوم دھام سے منانے کے لیے احمد پور سیال میں بھی تیاریاں جاری

بدھ 10 اگست 2022 15:28

احمد پور سیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2022ء) یوم آزادی کی آمد آمد ۔ ملک بھر کی طرح پاکستان کے یوم آزادی کو شان وشوکت اور دھوم دھام سے منانے کے لیے احمد پور سیال میں بھی تیاریاں جاری ہیں ۔اس سلسلہ میں احمد پور سیال کے مختلف مقامات پر جشن آزادی منانے کے حوالے سے سامان پر مشتمل اسٹال سج گئے ہیں ۔ہر طرف قومی پرچموں کی بہار ہے ۔

سبز ہلالی جھنڈیاں ،بیجز ،ٹوپیاں اور دیگر اشیاء ان اسٹالز پر موجود ہیں ۔

(جاری ہے)

بچے اور بڑے ان اسٹالز سے اپنی اپنی پسند کی اشیاء خرید رہے ہیں ۔کوئی اپنی جیب پر بیج لگا کر وطن سے اپنی محب وعقیدت کا اظہار کر رہا ہے تو کوئی جھنڈیوں کو اپنی موٹر سائیکلوں کی زینت بنا رہا ہے ۔ لوگوں کا جوش وخروش دیدنی ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ زندہ قومیں ہمیشہ اپنی آزادی کا دن جوش وخروش اور دھوم دھام سے مناتی ہیں اور پاکستانی بلاشبہ زندہ قوم ہیں جن کے اندر وطن سے محبت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے ۔سفید اور سبز رنگ کے باجوں کی بھی خریداری کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

احمد پور سیال میں شائع ہونے والی مزید خبریں