احمد پور سیال ،گھریلو جھگڑے پر رشتہ دار کو ڈنڈوں اور سوٹوں کے پے درپے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

منگل 16 اگست 2022 22:19

احمد پور سیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2022ء) احمد پور سیال میںگھریلو جھگڑے پر رشتہ دار کو ڈنڈوں اور سوٹوں کے پے درپے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ احمد پور سیال کے علاقہ موضع رنجیت کوٹ میں محمد رمضان مرالی کو اس کے بہنوئی کے بھائی ساجو مرالی نے تلخ کلامی پر ڈنڈوں اورسوٹوں کے وار کرکے ابدی نیند سلادیا ۔قتل کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او ثمر عباس شاہ پولیس اہلکار وں کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور لاش پوستمارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور سیال منتقل کردی ۔

متعلقہ عنوان :

احمد پور سیال میں شائع ہونے والی مزید خبریں