لائیوسٹاک کا شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہی:حسنین بہادر دریشک

کورونا وباء کے پیش نظر لائیوسٹاک کا شعبہ دوسرے شعبوں کی طرح متا ثر ہواہے لیکن وزیراعظم عمران خاں کی خصوصی ہدایت پر حکومت پنجاب لائیوسٹاک کے شعبہ کی ترقی کیلئے خطیر رقم خرچ کرررہی ہی:صوبائی وزیر لائیو اسٹاک

جمعرات 4 نومبر 2021 22:48

عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 نومبر2021ء) صوبائی وزیر لائیوسٹاک سردار حسنین بہادر دریشک نے کہاکہ لائیوسٹاک کا شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے کورونا وباء کے پیش نظر لائیوسٹاک کا شعبہ دوسرے شعبوں کی طرح متا ثر ہواہے لیکن وزیراعظم عمران خاں کی خصوصی ہدایت پر حکومت پنجاب لائیوسٹاک کے شعبہ کی ترقی کیلئے خطیر رقم خرچ کرررہی ہے لائیوسٹاک کے شعبہ میں 90 فیصد کام فیلڈ اور دس فیصد دفتر میں ہوتا ہے اس لئے ملازمین دفتر میںبیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں نکل کر لوگوں کی رہنمائی کریں منتخب نمائندے اورپارٹی عہدیداران حکومت کی جانب سے جاری اسکیموں سے مویشی پال حضرات کو آگاہی فراہم کریں تاکہ لوگ ان سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں ان خیالات کااظہار انہوں نے عارفوالا ویٹرنری ہسپتال میں منعقد تقریب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے احکامات پر دیگر وزراء کی طرح محکمہ کی کارکردگی کے حوالے سے فیلڈ میں نکلے ہیں حکومت ملک میں دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ کیلئے تمام اقدامات کررہی ہے اس موقعہ پر ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر رانا عبدالرئوف اور ایڈیشنل ڈائریکٹر رانا سلیم انجم نے صوبائی وزیر کو بریفنگ میں بتایا کہ تحصیل بھر میں لوگوں کی دہلیز پر چارلاکھ گائے بھینسوں ایک لاکھ پچیس ہزار بکریوں اور نوے ہزار مرغیوں کو مختلف بیماریوں سے بچائو کے ٹیکہ جات لگائے جائیںگے اس موقعہ پر ایم پی ا ے چوہدری نعیم ابراہیم ، چیئرمین مارکیٹ کمیٹی چوہدری ناصر حمید ، اسسٹنٹ کمشنر اظہر طارق وٹو، چیئرمین اوورسیز پاکستانی چوہدری عامر ابراہیم ، پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر امیرحمزہ رتھ ،ممبر اوورسیز رانا علی شیر اور ڈاکٹر علی عمار سمیت دیگرعہدیدار بھی موجودتھے بعدازاں صوبائی وزیر لائیوسٹاک سردار حسنین بہادر دریشک نے گرین اینڈ کلین مہم کے سلسلہ میں ہسپتال میں پودابھی لگایا ۔

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں