اٹھارہ ہزاری: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 114،اٹھارہ ہزاری (جھنگ)میں نواور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 125،اٹھارہ ہزاری کے گیارہ امیدواروں کوانتخابی نشانات الاٹ

ہفتہ 30 جون 2018 22:23

اٹھارہ ہزاری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جون2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 114،اٹھارہ ہزاری (جھنگ)میں نواور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 125،اٹھارہ ہزاری کے گیارہ امیدواروں کوبھی گزشتہ روز انتخابی نشانات الاٹ کر دیئے گئے حلقہ این اے 114میں پی پی پی کے مخدوم سید فیصل صالح حیات (تیر) پی ٹی آئی کے صاحبزادہ محمدمحبوب سلطان (بلا) متحدہ مجلس عمل کے حاجی دائود خان (کتاب)مستقبل پاکستان ندیم ممتاز قریشی(کنگھا)آزاد امیدوار علیشہ افتخار خان(تانگہ)لبیک یارسول کے اسرار الحق چیمہ (کرین)مولانا محمدآصف معاویہ سیال(مرغی)اللہ داد خان(چمچ)اور نوید مختار خان کو (پینسل) نشان الاٹ کیا گیا ہے اسی طرح پی پی125،میں پی ٹی آئی کے میاں محمد اعظم چیلہ(بلا) آزاد امیدوار فیصل حیات جبوآنہ (مٹکا)اقبال احمد بسلانہ(تانگہ)ساجد علی چدھڑ(کتاب)سید عثمان علی(کنگھا)عمر حیات اکیرا(کرین)جاوید اکبر شاہ(بالٹی)فخر عباس جبوآنہ ایڈووکیٹ (چاقو)مظفر محمود چیلہ(پیالہ)منظر عباس جبوآنہ(بندوق) اورمیاں شکیل احمد چیلہ(جیپ)نشان الاٹ کیا گیا ہے دونوں حلقوںمتذکرہ حلقوں میں پہلے سات امیدوار باقاعدہ الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں دیگر کورننگ امیدوار ہیں

اٹھارہ ہزاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں