ٹھارہ ہزاری ،قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر دہشت گردی کے مقدمہ میںملو ث حافظ بلال احمد سمیت چار افراد رہا

بدھ 29 اگست 2018 21:51

ااٹھارہ ہزاری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اگست2018ء) قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر دہشت گردی کے مقدمہ میںملوث معروف مقامی مذہبی رہنمائ حافظ بلال احمد سمیت چار افراد کو انسداد دہشتگردی فیصل آباد کی عدالت کی جانب سے ضمانت منظور کیے جانے پرگزشتہ شام فیصل آباد جیل سے رہا کر دیا گیا سی ٹی ڈی مدرسہ انوار الصحابہ صدیق اکبر کالونی رشید پور سے عید کے دوسرے روز 269قربانی کی کھالیں برآمد کر کے حافظ بلال احمداور دیگر تین افراد کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا حافظ بلال احمد اور دیگر ملزمان نے خصوصی عدالت کے جج خلیل احمد ناز کو درخواست ضمانت پیش کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ قربانی کی کھالیں مدرسہ کی تھیں جس کیلئے کوئی اپیل نہیں کی گئی لوگ زبردستی دے گئے مگر پولیس نے کھالیں کالعدم تنظیم کیلئے جمع کرنے کے الزام میں دہشت گردی کا غلط مقدمہ درج کر دیا عدالت نے ملزمان کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے انہیں گزشتہ روز رہا کرنے کا حکم دیا۔

متعلقہ عنوان :

اٹھارہ ہزاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں