اٹھارہ ہزاری:لڑکی سے مبینہ زیادتی کے بااثر ملزمان کا خوف

محنت کش فیملی نے علاقہ چھوڑ دیا پولیس دو ماہ سے ملزم گرفتار نہ کر سکی

بدھ 3 اکتوبر 2018 22:27

اٹھارہ ہزاری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اکتوبر2018ء) لڑکی سے مبینہ زیادتی کے بااثر ملزمان کے خوف سے محنت کش فیملی نے علاقہ چھوڑ دیا پولیس دو ماہ سے ملزم گرفتار نہ کر سکی ہے ملزمان کی عدالت سے ضمانت منسوخ ہونے پر بھی انہیں حراست میں لینے کی کوشش نہیں کی گئی نواحی علاقہ وسن والا کوٹ بہادر میں مقامی محنت کش رمضان کی لڑکی(م) سے دو ماہ قبل مبینہ زیادتی کا واقعہ ہوا جس کاتھانہ گڑھ مہاراجہ میں مقدمہ درج ہوا ملزمان نے عدالت سے ضمانت قبل ازگرفتاری کروانے کے بعد محنت کش فیملی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں تو رمضان نے اہل وعیال سمیت علاقہ چھوڑ کر اٹھارہ ہزاری میں رہائش رکھ لی مقامی پولیس نے پانچ ملزمان مہدی اسد وغیرہ کے خلاف دھمکیوں کی ایف آئی آر بھی درج کی مگر ملزمان اس مقدمہ میں بھی گرفتار نہ ہو سکے عدالت سے مورخہ 28ستمبر کو انکی ضمانتیں منسوخ ہوئیں تو پولیس کی مبینہ سستی ولاپرواہی سے ملزمان احاطہ عدالت سے غائب ہو گئے اور انہیں ابھی تک گرفتار کرنے کو شش نہ کی گئی ہے محنت کش رمضان نے پولیس کے اعلی حکام اور وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کرواکر انہیں قرار واقعی سزاء دلوائی جائے اور انہیں تحفظ فراہم کیا جائے درایں اثناء اس بارے مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان ضمانت منسوخ ہونے سے قبل کچہری سے فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں

متعلقہ عنوان :

اٹھارہ ہزاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں