ْاٹک، دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان خصوصاً پاک آرمی نے بے شمار قربانیاں دی ہیں،صدر مملکت

پاک آرمی کی قربانیوں کا ثمر ہے کہ آج ملک بھر میں ہر طرف امن و امان کا دور دورہ ہے ، کیپٹن اسفند یار بخاری نے 18 ستمبر 2015 ء کو بڈھ بیر ایئربیس پشاور پر دہشت گردی کے حملہ کو نہایت مہارت اور بہادری کے ساتھ پسپا کیا تھا،ڈاکٹر عارف علوی کی کیپٹن ا سفندیار بخاری شہید کے والد سے ملاقات

جمعہ 1 فروری 2019 21:41

ْاٹک، دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان خصوصاً پاک آرمی نے بے شمار قربانیاں دی ہیں،صدر مملکت
اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 فروری2019ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان خصوصاً پاک آرمی نے بے شمار قربانیاں دی ہیں اور پاک آرمی کی قربانیوں کا ثمر ہے کہ آج ملک بھر میں ہر طرف امن و امان کا دور دورہ ہے ، کیپٹن اسفند یار بخاری نے 18 ستمبر 2015 ء کو بڈھ بیر ایئربیس پشاور پر دہشت گردی کے حملہ کو نہایت مہارت اور بہادری کے ساتھ پسپا کیا تھا ان کی کمانڈ میں تمام کے تمام دہشت گرد مارے گئے تھے کہ شہادت فقط اسفندیار کے حصہ میں آئی تھی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان صدر اسلام آباد میں کیپٹن اسفندیار بخاری شہید کے والد ڈاکٹر سید فیاض بخاری سے خصوصی ملاقات کے دوران کیا صدر مملکت نے کیپٹن اسفند یار بخاری شہید کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وطن عزیز کیلئے بے مثل قربانی نوجوان نسل کیلئے مشعل راہ ہے انہوں نے جو جرأت و دلیری کی تاریخ رقم کی ہے وہ ناقابل فراموش ہے بڈھ بیر ایئربیس پشاور پر حملہ دہشت گردی کی بڑی واردات تھی جس میں سینکڑوں معصوم ، بے گناہ افراد کی شہادت کا اندیشہ تھا جس پر اپنی جان دے کر کیپٹن اسفندیار بخاری شہید نے جو قربانی دی ہے وہ تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھی جائے گی ون ٹو ون ملاقات میں ڈاکٹر سید فیاض بخاری نے صدر مملکت سے کہا کہ ضلع اٹک کے 22 لاکھ لوگوں کیلئے صرف ایک کیپٹن اسفندیار بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال ہے اس ہسپتال کو اپ گریڈ کر کے یہاں جدید سہولیتں بھی مہیا کی جائیں تاکہ اٹک کے غریب مریضوں کو راولپنڈی ہسپتالوں کی راہ نہ دیکھنی پڑے اٹک کے عوام کا یہ نہایت ہی جائز مطالبہ ہے اس پر صدر مملکت نے ہر ممکن کاوش کرنے کی یقین دھانی کرائی ۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں