اٹک،اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھ سکتے جب تک سرکاری ملازمین مسائل کا شکار ہوں، نو ر محمد اعوا ن

بدھ 15 اگست 2018 23:47

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) ملازمین ہمارے سر کے تاج ہیں ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھ سکتے جب تک سرکاری ملازمین مسائل کا شکار ہوںعید قربان کی آمد آمد ہے اور ایم سی حسن ابدال کے ملازمین ماہانہ تنخواہ سے ابھی تک محروم ہیں سرکا ری ملا زمین حکو متی ایوا نوں میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ملا ز مین کو بر وقت تنخوا ہ نہ ملنا سرا سر ظلم اور زیا دتی ہے ہم حکو متے وقت سے مطا لبہ کرتے ہیں کے اس مسلہ کا فو ری حل تلا ش کر کے سر کا ری ملا زمین کی تنخوا ئوں کی بر وقت ادا ئیگی یقینی بنا ئیں ان خیا لا ت کا اظہا ر ضلعی صدر آل پا کستا ن کلرکس ایسو سی ایشن ایپکا اتحا د گروپ نو ر محمد اعوا ن نے ہنگامی پریس کا نفر نس سے خطا ب کے دورا ن کیا انہو ں نے کہا کہ ایم سی حسن ابدا ل کے ملا زمین کی کثیر تعدا د نے ہم سے رابطہ کر کے مطلع کیا ہے کہ ان کی تنخوا ہ ابھی تک نہیں ہو رہی ہے اور ہم سے کہا ہے کہ اس مسلہ کے حل کے لیے آپ ہما ری آواز بنیں تا کہ ہم بھی اپنے بچو ں کے لیے عید قربا ن کی خو شیا ں خرید سکیں ۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں